تربت: چین اور سندھ کی جانب سے بلوچستان بالخصوص گوادر ضلع کی سمندری حدود میں غیر قانونی طور ماہی گیری مکران کے ماہی گیروں کے معاشی قتل کے مترادف ہے۔
مرکزی حکومت فی الفور ان غیر قانونی فشنگ ٹرالر کو اپنے تحویل میں لے کر قانونی کاروائی کرے۔ یہ بات نیشل پارٹی کے رہنماؤں راحت ملک، ڈاکٹر کہور خان بلوچ، انجنیئر حمید بلوچ اور آغا گل نے مشترکہ بیان میں کہی ہے نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا وفاقی وزیر علی زیدی نے مذکورہ غیر قانونی عمل کی تصدیق کرکے ثابت کردیا ہے کہ سب کچھ مرکزی حکومت اور متعلقہ اداروں کی غفلت لاپرواہی یا تعاون سے ہورہا تھا۔
سندھ کے ماہی گیروں کو ہم وطن ماہی گیروں کے معاشی قتل سے گریز کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ چین کے فشنگ ٹرالرز کی یہاں غیر قانونی سرگرمی سے عوام میں سی پیک اور چین کے متعلق منفی تاثر پیدا ہوگا چین کو دوستانہ تعلقات میں اس طرز کی تسلط پسندی کے رجحان سے اجتناب کرنا چاہیے۔