|

وقتِ اشاعت :   June 14 – 2021

قلات: ضلع قلات میں محکمہ تعلیم کے نان ٹیچنگ اسٹاف بھرتیوں میں ناانصافی کے خلاف جے یو آئی نظریاتی اور بی این پی متاثرین کا ہر ممکن ساتھ دے گی عدالت عالیہ کے حکم کے باوجود نظرانداز کیے گے متاثرین کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر قلات خاطر خواہ اقدام نہیں کررہے ہیں۔

عدالت عالیہ محکمہ تعلیم قلات کے آفیسر کی عدم دلچسپی کا نوٹس لے ان خیالات کا اظہار جمعیت طلباء اسلام کے صوبائی صدر حافظ فضل الرحمان رحمانی اسرار ساسولی بی این پی کے ضلعی صدر میر قادر بخش مینگل اغا قلندراحمدزی احمد نواز بلوچ نان ٹیچنگ اسٹاف کے متاثرین رئیس عطاء اللہ ہدایت اللہ حافظ امان اللہ عمرانی حافظ رحمت اللہ مینگل سمیت دیگر متاثرین کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا انہوں نے کہاکہ ضلع قلات میں محکمہ تعلیم کے نان ٹیچنگ بھرتیوں میں میرٹ کو بری طرح پامال کیا گیا ہے ۔

گورنمنٹ گرلز مڈل سکول خیسندون میں زمین دینے والے کو نظرانداز کرے ایک اور شخص کو بھرتی کرکے اصل حقدار کو حق نہیں دیا گیاہے گورنمنٹ ہائی سکول گزگ کی کلرک کی اسامی کا اشتہار اور ٹیسٹ انٹرویو لے کر اس میں درجہ چہارم کے شخص کو پرموشن دے کر علاقہ کے بے روزگار تعلیم یافتہ نوجوانوں کی حق تلفی کی گئی ہے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول پس شہر میں خاتون کی بجاے مرد کو کلرک لگایا گیا ہے محمد تاوہ یونین کونسل کی سکول میں نیچارہ یونین کونسل کے شخص کو بھرتی کرکے علاقہ کے بے روزگار کو بھی نظرانداز کیا گیاملغزار سکول کے لیے رئیس عطااللہ نے اپنی زمین دی باقاعدہ اسٹام پیپر پر معاہدہ کے باوجود ان کو نظرانداز کیا گیا محکمہ تعلیم قلات کے آفیسران علاقہ کے لوگوں کو اپس میں لڑاکر جھگڑا پیداکررہے ہیں۔

دوسری طرف تعلیم یافتہ معذوروں کی موجودگی کے باوجود ان کے کوٹہ پر دوسرے لوگوں کو بھرتی کرکے ان کی حق تلفی کی گئی ہے بالمیکی اقلیتی برادری کے لوگوں کی جگہ مسلمانوں کو بھرتی کرکے اقلیتوں کے کوٹے کی بھی حق تلفی کرکے میرٹ کی خلاف ورزی کی گئی ہے ہم نے عدالت عالیہ میں اپیل کی عدالت عالیہ نے ڈپٹی کمشنر قلات محکمہ تعلیم کے آفیسران کو میرٹ کی خلاف ورزی مکمل رپورٹ دینے کا حکم دیا مگر ابھی تک طفل تسلیوں کے علاوہ کچھ نہیں کیا گیا ہے۔

ہم عدالت عالیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ متعلقہ آفیسران کی جانب سے حقداروں کے ساتھ حق تلفی کا نوٹس لیں اور حق داروں کا میرٹ پر فیصلہ کریں تاکہ حق داوروں کا حق ملیں میرٹ پر ان کو حقوق مل سکیں جمعیت نظریاتی اور بی این پی رہنماوں نے کہا کہ ہم عدالت عظمی میں بھی متاثرین کے حق کے لیے ساتھ دیں گے انہوں نے مزید کہا کہ نان ٹیچنگ کے مسلئے پر آل پارٹیز بھی متاثرین کا ساتھ دیں