|

وقتِ اشاعت :   June 14 – 2021

مستونگ: نیشنل پارٹی کے صوبائی سینئرنائب صدر و سابق وزیرصحت میررحمت صالح بلوچ، مرکزی جوائنٹ سیکرٹری چیئرمین اسلم بلوچ،ضلعی صدر نواز بلوچ بی ایس او پجار کے سینٹرل کمیٹی کے ممبر ظفر بلوچ ملک غلام عباس نیچاری نے کہاہے کہ نیشنل پارٹی بلوچ قوم کی ترجمان اور بلوچ ساحل وسائل کی نگہبان جماعت ہیں، قائد بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی قیادت میں نیشنل پارٹی نے ہر فورم پر بلوچ قومی تشخص بقا اور حق و حقوق کیلئے ہمہ وقت عملی میدان میں جدوجہد کررہے ہیں.

کیونکہ بلوچستان کا مستقبل فکری سیاسی و نظریاتی سیاست سے وابستہ ہے،جس کا تقاضا نیشنل پارٹی جیسی جمہوری و فکری جماعت پورا کرسکتی ہے اس لیے آج مستونگ سمیت بلوچستان کے طول و عرض سے لوگ جوک در جوق پارٹی میں شمیولیت اختیار کر رہے ہیں۔جو کہ نیشنل پارٹی کی منشور و آئین اور قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے روز کلی ٹھل درے خان میں نیچاری قبائل کے ملک ،ملک غلام عباس نیچاری کی قیادت میں سینکڑوں افراد کی نیشنل پارٹی میں شمولیت کے موقع پر جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔شمولیتی جلسے سے نیشنل پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے رکن نیاز بلوچ صوبائی ورکنگ کمیٹی کے رکن آغا فاروق شاہ، ضلعی جنرل سیکریٹری سجاد دہوار سینئررہنماء میر سکندرخان ملازئی میر عبدالظاہر نیچاری، ظفربلوچ،ناصر بلوچ،نثاربلوچ و دیگر نے خطاب کیا۔

مقررین نے نیشنل پارٹی میں نئے شامل ہونے والے معززین اور نوجوانوں کو شمولیت پر مبارکباد دیتے ہوئے امید کا اظہار کیاکہ نئے شامل ہونے والے پارٹی کو ضلع میں مزید مضبوط اور فعال بنانے میں اپنا کردار اداکرینگے نیشنل پارٹی میں شامل ہونے والے سرکردہ رہنماوں میں میر مجیب الرحمن شاہوانی خلیل احمد شاہوانی،میرمحمدعالم ساسولی،میر محمدعثمان نیچاری،عبدالجبارنیچاری،غلام مرتظی نیچاری،محمدجان ساسولی،عبدالرزاق نیچاری،عبدالقدیرنیچاری،عبدالباسط نیچاری،عبدالحئی نیچاری،منیراحمدنیچاری،مقبولشاہوانی،ریاض احمد باروزئی،عبدالطیف نیچاری،عبدالحنان نیچاری،حق نواز ساسولی ،ندیم نیچاری و دیگر شامل ہیں۔

مقررین نے کہاکہ نئے شامل ہونے والے دوست نیشنل پارٹی کو مستونگ میں مزید فعال بنانے میں اپنا کردار ادا کرینگے۔مقررین نے کہاکہ نیشنل پارٹی بلوچستان کے عوام کے حق و حقوق حصول اور سائل وسائل کے دفاع کیلئے جدوجہد کررہی ہیں اور بلوچستان کے کی واحد نمائندہ جماعت ہیں،انھوں نے کہاکہ نیشنل پارٹی جمہوری سیاسی فکری طور پر بلوچستان کے عوام کو نیشنل پارٹی کی پلیٹ فارم پر منظم کررہی ہیں۔