|

وقتِ اشاعت :   March 22 – 2015

کوئٹہ : میں 23 مارچ کے سلسلہ میں ہونیوالی تقریبات کو دہشت گردی سے سبوتاژکرنے کا منصوبہ ناکام حساس اداروں اور انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ کی مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلہ کے بعد ہزار گنجی سے بھاری مقدار میں گولہ بارود ‘ راکٹ لانچر ‘ اینٹی ٹینک مائنسز اور دستی بم برآمد کر لئے ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے اور انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ کے اہلکار وں نے خفیہ اطلاع ملنے پر ہزار گنجی مغربی بائی پاس مری کیمپ کے قریب واقع پہاڑی دامن کے برساتی نالے کی حدود میں کارروائی جہاں مسلح افراد پولیس پر فائرنگ کی تاہم جوابی فائرنگ سے ملزمان اسلحہ اور بارود چھوڑ کر فرارہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی جانب سے چھپائے گئے تین عدد اینٹی ٹینک مائنسز ایک عدد 120 ایم ایم مارٹرز راؤنڈ دو راکٹ لانچرز ایک عدد فیوز اور دو بغیر فیوز ایک عدد ماٹر شیل دو عدد ٹائم پینسل سمیت چار تھیلوں پر مشتمل 65 کلو250 گرام دھماکہ خیز مواد بر آ مد کرلیا بم ڈسپوزل اسکوارڈ کا عملے نے موقع پر پہنچ کر دھماکو ں کے لئے تیار گولہ بارود کوناکارہ بنا دیاپولیس نے نا معلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر دیاواضح رہے یہ تمام اسلحہ وگو لہ بارود23 مارچ کے موقع پر استعمال ہونا تھا۔