|

وقتِ اشاعت :   June 16 – 2021

اوستہ محمد : اوستہ محمد قصابوں کا احتجاج تیسرے روز میں داخل مٹن اینڈ بیف یونین کی کال پر شہر کے تمام دکانیں بند تحصیل انتظامیہ زمینی حقائق کو مد نظر رکھتے ہوئے ریٹ لسٹ جاری کریں قصابوں کا معاشی قتل ہرگز برداشت نہیں کریں گے صدر منیر لہڑی کا مظاہرین سے خطاب۔ میر مظفر خان جمالی نے کامیاب مذاکرات کرکے احتجاج ختم کی تفصیلات کے مطابق مٹن اینڈ بیف یونین کی جانب سے اپنے جائز مطالبات کے حق میں سراپا احتجاج میں قصابوں کا احتجاج تیسرے روز میں داخل ہوگیا ۔

قصابوں نے اپنا کاروبار بند کر کے جناح روڈ پر احتجاجی کیمپ قائم کر بیٹھ گئے مظاہرین کے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن میں مختلف نعرے درج تھے مظاہرین سے یونین کے صدر منیر احمد لہڑی انجمن تاجران بلوچستان کے نائب صدر میر محمد رحیم بنگلزی میر حسین دیناری ظہیر احمد علی زئی ودیگر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قصابوں نے ہمیشہ رزق حلال کماتے ہوئے عوام کی بے لوث خدمت کی ہے لیکن ہمیں افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے اور مال مویشی کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے لیکن ہمیں مہنگائی کی تناسب سے ریٹ لسٹ نہیں دیا جا رہا اور آئے دن ہماری تذییل کیا جارہا ہے جس کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے انہوں نے کہا کہ تحصیل انتظامیہ مال مویشی خرید کر ہمیں دیں ہم ریٹ لسٹ کے مطابق گوشت فروخت کرنے کے پابند رہیں۔

گے انہوں نے کہا کہ مال مویشی سندھ پنجاب اور کوئٹہ سمیت ایران افغانستان سمنگلنگ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے مال مویشی کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہے انہوں نے کہا کہ ہم اپنے جائز مطالبات سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے تحصیل انتظامیہ قصابوں کی معاشی قتل بند کر دیں۔ دریں اثناء جمالی خاندان کے معتبر شخصیت میر مظفر خان جمالی تحریک انصاف جعفرآباد کے سینئر رہنما احسان علی جمالی پریس کلب اوستامحمد کے صدر محمد حنیف بلوچ کے ہمراہ مظاہرین سے کامیاب مذاکرات کرکے احتجاج ختم کر دی اس موقع پر میر مظفر خان جمالی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری ہمارے بازو ہیں انہیں اس مشکل گھڑی میں ہرگز تنہا نہیں چھوڑیں گے قصابوں کو مہنگائی کی تناسب سے نئی ریٹ لسٹ کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا میر مظفر خان جمالی نے کہا کہ کمشنر نصیرآباد ڈپٹی کمشنر جعفرآباد اور اسسٹنٹ کمشنر اوستا محمد سے ملاقات کرکے قصابوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے بات چیت کی جائے گی