|

وقتِ اشاعت :   June 18 – 2021

گوادر:  گوادر مول ہولڈرز ایسوسی ایشن اور گوادر پورٹ اتھارٹی ہونے والے مذاکرات کامیاب۔ سابقہ پالیسی برقرار رہے گی۔ مول ہولڈرز حاجی عبدالقیوم، ناگمان صاہم، عطااللہ، اکمل شاہ و دیگر نے جاری کردہ بیان میں کہاکہ گوادر پورٹ اتھارٹی کے ذمہ داران کی مثبت رویہ قابل ستائش ہے۔ انہوں نے آل پارٹی رہنماؤں ایم این اے گوادر اسلم بھوتانی صاحب مختلف طبقات نے اس جدوجہد میں جس نے بھی خصوصا ماہیگروں کاکردار جبکہ صحافی دوستوں نے جس خلوص سے ہمارے موقف کو جس دیدہ دلیری سے پیش کیا ہم اپنے ان تمام دوستوں کے شکر گزار ہیں اور توقع رکھتے ہیں کہ ہمارا یہ ساتھ ہمیشہ جاری رہیگا۔