|

وقتِ اشاعت :   June 18 – 2021

لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ میں قتل کے مقدمہ میں رہائی پانے والے ملزم کو پولیس نے ہوائی فائرنگ کرنے پر دوبارہ گرفتار کر لیا۔

ایس پی سٹی حسن جہانگیر کے مطابق ملزم شہزاد رہائی ملنے کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کر رہا تھا جس سے علاقے میں دہشت پھیل گئی۔ پولیس کے مطابق ملزم شہزاد کو اسلحے سمیت گرفتار کر لیا ہے۔

ایس پی سٹی حسن جہانگیر کا کہنا ہے کہ ملزم شہزاد کے خلاف ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔