|

وقتِ اشاعت :   June 18 – 2021

 کوئٹہ : میں بجٹ اجلاس سے قبل اپوزیشن نے صوبائی اسمبلی کے چاروں گیٹ تالے لگا کر بند کردیے۔بلوچستان اسمبلی میں بجٹ اجلاس سے قبل تالا بندی کردی گئی اور اپوزیشن ارکان نے اسمبلی کے چاروں گیٹ تالے لگا کر بند کردیے۔

پولیس حکام نے ایم پی اے ہاسٹل کےقریب اسمبلی گیٹ کھلوانے کی کوشش کی جس پر اپوزیشن ارکان اور پولیس حکام میں تلخ کلامی ہوئی تاہم پولیس حکام اسمبلی گیٹ کا تالا کھلوانے میں ناکام رہے۔

اس حوالے سے قائد حزب اختلاف بلوچستان اسمبلی ملک سکندرکا کہنا ہے کہ آج ہم بلوچستان اسمبلی کے چوکیدار ہیں، کسی کو اسمبلی کے اندر جانے نہیں دیں گے اور حکومت بجٹ پیش کرکے دکھائے۔

اُدھر بلوچستان اسمبلی کا بجٹ اجلاس نصف گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہے جبکہ اسمبلی میں ارکان کی حاضری کیلئے گھنٹیاں بجائی جارہی ہیں۔

بلوچستان اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج سہ پہر 4 بجے طلب کیاگیا تھا۔