کوئٹہ :کوئٹہ میں بلوچستان اسمبلی کے باہر اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کے احتجاج کے باعث پولیس نے آنسوگیس کی شیلنگ شروع کردی۔ پولیس کی بکتر بند گاڑی نے ٹکر مارکر اسمبلی کا گیٹ توڑ دیا۔
پولیس اور انتظامیہ سے اپوزیشن جماعتوں کے کارکنوں کی ہاتھا پائی بھی ہوئی ہے۔
بلوچستان اسمبلی میں بجٹ اجلاس کی کارروائی اب تک شروع نہیں ہوسکی۔
پولیس اور انتظامیہ نے ایم پی اے ہاسٹل والے گیٹ کو زبردستی کھلوانے کی کوشش کی۔
گیٹ توڑنے کے دوران زد میں آکر اراکین اسمبلی بابورحیم اور عبدالواحد صدیقی زخمی ہوگئے۔
پولیس اور اراکین اسمبلی کے درمیان اسمبلی احاطے میں ہاتھا پائی ہوئی ، ہاتھا پائی کےدوران رکن اسمبلی احمد نواز بلوچ گرگئے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال بلوچستان اسمبلی پہنچ گئے، جام کمال کو ان کے وزراء اسمبلی کے اندر لے جانے میں کامیاب ہوگئے۔
جام کمال کے پہنچتے ہی ہنگامہ آرائی میں شدت آگئی ،جام کمال کے پہنچنے پر ہوئی ہنگامہ آرائی میں کئی دروازوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
جام کمال کے بلوچستان اسمبلی میں پہنچنے پر ہوئی ہنگامہ آرائی میں کئی گملے ٹوٹ گئے۔