|

وقتِ اشاعت :   June 18 – 2021

بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے آج بلوچستان اسمبلی کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔

 ترجمان حکومتِ بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا کہ اپوزیشن سے ہضم نہیں ہورہا کہ ہم ایک بڑا بجٹ پیش کرنے جارہے ہیں۔

لیاقت شاہوانی نے کہا کہ اپوزیشن ارکان نے آج بلوچستان اسمبلی پر دھاوا بولا ہے۔

انہوں نے کہاکہ بار بار اپوزیشن سے تجاویز مانگیں، مگر انہوں نے نہیں دیں ۔