گوادر: کمشنر مکران شاہ عرفان غرشین نے کہا ہے کہ گوادر سمیت مکران کے تمام علاقوں کے لوگوں کو تمام بنیادی سہولتوں کی فراہمی ہر قیمت پر یقینی بنائی جائے گی انہوں نے کہا ہے کہ صحت تعلیم لوگوں کو پینے کے صاف پانی سمیت دیگر زندگی کے بنیادی سہولیات کی فراہمی کوترجیجی اہمیت دی جارہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں ہفتے کے روز دورے گوادر کے موقع پر مختلف جاری ترقیاتی منصوبوں کے معائنے کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا.
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر گوادر میجر ریٹائرڈ عبرالکبیر زرکون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل انیس طارق گورگیج اور اسسٹنٹ کمشنر راجہ طہر عباس بھی ان کے ہمراہ تھے کمشنر مکران شاہ عرفان غرشین کو ڈپٹی کمشنر گوادر میجر ریٹائرڈ عبرالکبیر زرکون نے ضلع گوادر میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق تفصیلی بریفگ دی اس موقع پر انہوں نے کہا ہے کہ حکومت محکمہ صحت ،آبنوشی تعلیم سمیت دیگر مختلف محکموں کی کارکردگی کو مذید بہتر بنانے کیلئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت یکساں ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کررہی ہے انہوں نے کہا ہے کہ گوادر میں امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ترقیاتی عمل کو بھی تیز کیا گیا ہے .
کہ جس سے حکومت کی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر تیز رفتار عمدار نظر انے اور مختلف علاقوں میں انفرا اسٹرکچر کے منصوبوں پر بڑے پیمانے پر عملدرآمدہورہا بعد ازاں کمشنر مکران شاہ عرفان غرشین نے نیو ٹاون ہاؤسنگ اسکیم پرواجیکٹ کے نادرا دیٹا بیس سنٹر کا افتتاح کیا اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل و پرواجیکٹ ڈائریکٹر نیو ٹاون ہاوسنگ اسکیم گوادر انیس طارق گورگیج نے کمشنر مکران کو ہاؤسنگ اسکیم کے بارے میں تفصیلی بریفگ دیتے ہوئے بتایا کہ نیو ٹاون ہاؤسنگ پروجیکٹ کو ماڈل پراجیکٹ کے طور پر مستقبل کے صعنتی شہر گوادر کے مکینوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے مختلف منصوبوں پر عملدرآمد کی جاری ہے نیو ٹاؤن کے ریکارڈ سسٹم کو نادرا ڈیٹا بیس سے کینکٹ کرلیا ہے یہ اسی سلسلے کی کڑی ہے۔