|

وقتِ اشاعت :   June 20 – 2021

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن ارکان کیخلاف 17مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

مقدمہ بجلی روڈ تھانہ کے سب انسپکٹر محمد ناصر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو کوئٹہ کے بجلی روڈ تھانہ میں سب انسپکٹر محمد ناصر کی مدعیت میں بلوچستان اسمبلی اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈوکیٹ، احمد نواز، اخترحسین لانگو، ثناء بلوچ، شکیلہ دہوار، واحد صدیقی، حمل کلمتی، عزیز اللہ آغا، نصیر شاہوانی ،نصر اللہ زیرے ، زابد ریکی، اکبر مینگل ، اصغر ترین ، حاجی نواز کاکڑ، مکھی شام لعل ،بابو رحیم مینگل، مولوی نور اللہ کیخلاف مقدمہ درج کیاگیا

جس میں 324,337D,337F,504,188،147،506B،147،149،353،186،341،342،269،270،268،427 کی دفعات شامل کی گئیں ہیں ۔ ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ اپوزیشن ارکان سمیت 200سے250بلوائی راستے میں کیمپ لگا کررکاوٹ بنے انہوں نے منصوبہ بندی کی اور لائوڈ اسپیکر سے اعلانات کئے کہ کسی بھی طرح بجٹ اجلاس نہیں ہونے دینا اور اسمبلی کا گھیرائو کرنا ہے بعد میں انہوں نے صوبائی اسمبلی کے گیٹ بند کرنا شروع کردیا اور پولیس کے ساتھ دھکم پیل کی پولیس نے صبر و استقامت کا مظاہرہ کیا اور امن عامہ کو برقرار رکھنے کی کوشش کی اور انہیں آگاہ کیا

کورونا وائرس کے پھیلائو کا سبب نہ بنیں اور دہشتگردی کا بھی خطرہ ہے تاہم اراکین اسمبلی اور بلوائیوں نے ایک نہ سنی اور اشتعال دلانا شروع کردیا اور پولیس کے ساتھ جھگڑا کیا پولیس کو جان سے مارنے کا اقدام کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں بہادر خان، محمد نذیر، عبدالمالک ، علائو الدین ، سلیم شاہ کو شدید زخمی کیا وردی پھاڑی جبکہ بعد میں ارکان اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لئے آئے تو ان پر بھی حملہ کیا گیا جبکہ دفعہ 144کی خلاف ورزی کرکے کورونا وائرس کے پھیلائو کا معجب بھی بنے لہذا انکے کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد محمد بلال کو تفتیشی افسر مقرر کردیا ہے ۔