گوادر: چئیرمین گوادر پورٹ نصیر خان کاشانی ایسٹ بے ایکسپریس وے و پاک چائنا ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹیٹیوٹ کے دورے پر پہنچ گئے۔
چیرمین نے ایسٹ بے ایکسپریس وے تعمیر کرنے والے چائینیز کنٹریکٹر کو کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت جاری کردی۔ ساتھ ہی ساتھ ایسٹ بے ایکسپریس وے کے تعمیر سے متاثر ہونے والے مکانات کے نقصانات کے ازالے کیلئے کمپنسیشن رقوم کی جلد ادائیگی کو یقینی بنانے کی بھی تاکید کی۔ چیرمین گوادر پورٹ نے پاک چائنا ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹیٹیوٹ کا دورہ کیا اور ان کے کام کے رفتار اور کوالٹی کو سراہا۔ دورے کیدوران پاک چائنا ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹیٹیوٹ میں پاک چائینیز اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی اور ان کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر نصیر خان کاشانی نے کہا ہے کہ پی سی ٹی وی آئی اپنے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔ پی سی ٹی وی آئی سے گوادر کے ساتھ ساتھ قرب و جوار کے نوجوان جدید فنی تعلیم سے آراستہ ہو کر آنے والے ترقی میں شامل ہونگے۔ پی سی ٹی وی آئی مکران کی سب سے بڑی اور پہلی فنی تعلیمی ادارہ ہوگا۔ گوادر پورٹ اتھارٹی گوادر میں تعلیم کے شعبوں کے علاوہ دیگر سوشل کاموں میں بھی حصہ لے رہا ہے۔ ایکسپریس وے کا 80 فیصد سے زائد کام مکمل ہوچکا ہے۔
ایکسپریس وے کی تکمیل سے گوادر سمیت بلوچستان کے دیگر علاقوں میں ترقی کی نئی راہ کھلیں گے۔ ایکسپریس وے متاثرین کے مسائل سے آگاہ ہوں ان کو معاوضہ جلد ادا کردی جائینگی۔ایکسپریس وے کی تعمیر سے گوادر شہر کے اندر بڑی گاڑیوں کا آمد و رفت کا مسئلہ بھی حل ہوجائے گا۔