|

وقتِ اشاعت :   June 21 – 2021

تربت: تمپ سے ایف سی کے ہاتھوں گرفتار تین نوجوان آل پارٹیز کیچ کے رہنماؤں کی موجودگی میں اہل خانہ کے حوالے کردیے گئے۔

ڈپٹی کمشنر کیچ حسین جان اور آل پارٹیز کیچ کے کنوینر نصیر گچکی کی کوششوں سے کونشقلات تمپ سے ایف سی نے گزشتہ ہفتے کو گرفتار کیے گئے تین نوجوان اتوار کی صبح ڈی سی ہاؤس میں ان کے اہل خانہ کی ضمانت پر آل پارٹیز کیچ کے رہنماؤں کی موجودگی میں رہا کر دیے۔

آل پارٹیز کیچ نے اس حوالے سے شیڈولڈ پریس کانفرنس اور احتجاج کینسل کردی اور ڈپٹی کمشنر کیچ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تین نوجوانوں کی باحفاظت رہائی کے عمل کو نیک شگون کہا، آل. پارٹیز کیچ نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ سیکیورٹی فورسز کی طرف سے تمام گرفتار شدہ افراد کی باحفاظت رہائی یقینی بنائی جائے گی

اس کے علاوہ تمپ اور تربت سمیت دیگر علاقوں میں دیتھ اسکواڈ کی سرگرمیوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے آل. پارٹیز بند کیا جائے۔واضح رہے کہ 12 جون کو رات چار بجے سیکیورٹی فورسز نے کونشقلات تمپ سے گھرام ولد نادل کے ہمراہ عبدالستار ولد الہی بخش، سھراب ولد رحیم بخش اور عبداللہ ولد ماسٹر حسن کو گرفتار کیا تھا بعد میں گھرام دوران حراست ہلاک ہوگئے تھے۔ مقامی انتظامیہ کی کوششوں سے اتوار کو تینوں نوجوان ڈی سی ہاؤس میں آل پارٹیز کے رہنماؤں کی موجودگی میں رہا کرکے اہل خانہ کے حوالے کردیے گئے۔ آل پارٹیز کیچ نے نوجوانوں کی رہائی میں ڈپٹی کمشنر کیچ کی کوششوں کو سراہا ہے۔