گنداواہ : ضلعی الیکشن کمشنر آفیسر جھل مگسی محمد حسن چاچڑ کی سربراہی میں الیکشن آفس گنداواہ میں ووٹر اندراج کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں الیکشن آفیسر محمد اسماعیل، ڈیٹا انٹری آپریٹر سعید احمد،سب اسسٹنٹ عمران علی ڈاکٹر محمد فاروق لاشاری، علی حسن مگسی، اقلیتی برادری سے گردھاری لعل عرف بے ۔
بو مل، کرم خان مگسی،وڈیرہ علی حسن گھوٹیہ ، محمد اسلم لاشاری صحافی برادری جنرل سیکریٹری پریس کلب محمد قاسم سیال ، ڈپٹی جنرل سکریٹری ریاض احمد ساسولی پریس سیکریٹری ظفر احمد دھکڑ و دیگر شریک ہوئے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر محمد حسن چاچڑ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع جھل مگسی ایک چھوٹا اور پسماندہ ضلع ہے جوکہ پاپولیشن کے حساب سے دیکھا جائے تو یہاں ووٹرز کی تعداد انتہائی کم ہے لہذا عوام الناس اور ہر طبقہ زی شعور کو ہدایت کی جاتی ہے اپنا ووٹ اندراج کرائیں انتخابی فہرستوں میں نام شامل کرنے کیلئے سیاسی و سماجی جماعتوں اور کمیونٹی کے افراد اپنا کردار ادا کریں مزید کہا کہ ووٹ اندراج کرنے کیلئے ہمارے آفس آ سکتے ہیں۔
اور جنہیں شناختی کارڈ بنانے میں دشواری کا سامنا ہے وہ بھی ہم سے رابطہ کریں ہم انہیں شناختی کارڈ موبائل وین فراہم کروائیں گے جن کیلئے ہمارے آفس آ کر فارم میں اپنی معلومات درج کروانی ہوگی ، ڈیٹا انٹری آپریٹر سعید احمد نے کہا کہ انتخابی فہرستوں میں خواتین کے ناموں کیلئے سیاسی جماعتوں سیاسی تنظیموں، اور کمیونٹی کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے لیکن انتخابی فہرستوں میں خواتین کے ناموں کا اندراج مردوں کے مقابلے میں کم ہے ضلع جھل مگسی میں ووٹر انتہائی کم جس کی اہم وجہ شعور کی کمی دیکھی گئی جس سے انہیں آگاہی کی ضرورت ہے پریس کلب جنرل سیکرٹری محمد قاسم سیال نے کہا کہ ضلع جھل مگسی میں مردوں اور بالخصوص خواتین کے شناختی کارڈ نہیں بنائے گئے ہیں سیاسی جماعتیں سیاسی تنظیموں کو بھی چاہیے کہ وہ گھر گھر جاکر عوام میں شعور پیدا کریں