|

وقتِ اشاعت :   June 25 – 2021

کوئٹہ : گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے ضلع سبی کے علاقہ سانگان میں دہشت گردوں کے ایک حملہ کے نتیجے میں پانچ ایف سی اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ وافسوس کا اظہار کیا.

دہشتگردی کے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے گورنر بلوچستان نے کہا کہ ملک و صوبے کے پائیدار امن اور سلامتی کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا. دہشتگرد اور تخریب کار عناصر صوبے کی پرامن صورتحال کو سبوتاژ کرنا چاہتے جسے ہر صورت ناکام بنا دینگے. گورنر یاسین زئی نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ وہ جلد از جلد ملوث عناصر کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے. انہوں نے شہید ہونے والے اہلکاروں کی مغفرت کیلئے دعا کی اور سوگوار خاندانوں سے تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا.