کوئٹہ : صولت مرز ا کی پھانسی کی تاریخ مقرر ہونے کے بعد ڈسٹرکٹ جیل مچھ کی سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے رشتہ داروں سے ملاقات کا سلسلہ جمعرا ت کو بھی جاری رہا۔تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے مرکزی رہنماء صولت مرزا کو سزائے موت یکم اپریل کو صبح ساڑے پانچ بجے دیئے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے یہ فیصلہ انسداد دہشتگردی کی عدالت نمبر 5نے کیا ہے عدالت کے فیصلے کے بعد بلوچستان کے دور دراز پہاڑی علاقے ڈسٹرکٹ جیل مچھ میں صولت مرزا کی سیکورٹی ہائی الرٹ کرد ی گئی ہے ۔ ڈسٹرکٹ جیل مچھ کے ارد گرد پولیس ایف سی اور پولیس کے خصوسی دستے تعینات کردیئے گئے ہیں ڈسترکٹ جیل مچھ کو جانے والے راستوں پر چیک پوسٹیں قائم کردی ہے اور چیکنگ کے بعد ملاقاتیوں کو ڈسٹرکٹ جیل مچھ جانے کی اجازت دی جارہی ہے ۔ جمعرات کو صوالت کے دو بھانجوں نے بھی اپنے ماموں سے میکروفون کے زریعے بات کی تھی۔ذرائع کے مطابق جیل میں صولت مرزا پھانسی نئی تاریخ مقرر ہونے کے بعد زیادہ خاموش ہے ان کو الگ ایک کال کوٹڑی میں رکھا گیا ہے۔ اور ان کو پھانسی کے قیدی والے کپڑے پہنا دیئے گئے ہیں۔