تربت: ضلع کیچ میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ شدت کے ساتھ جاری، ایک دن 50 کیسز ریکارڈ، پازیٹو کیسز کی شرح 52 فیصد ہے۔ ضلع کیچ میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ مذید شدت اختیار کرگئی ہے جبکہ غیر رجسٹرڈ اور غیر سرکاری اعداد و شمار کے مطابق دو دنوں تمپ اور تربت سے خاتون سمیت تین افراد کرونا کے سبب ہلاک ہوئی ہیں.
محکمہ صحت کی طرف سے ضلع کیچ میں ٹیچنگ ہسپتال تربت میں ایمرجنسی نافذ کردیا گیا تاہم بی ایچ یوز اور آر ایچ سیز میں ابھی تک ٹیسٹنگ کی سہولت موجود ہے، کورونا آپریشن سیل محکمہ صحت کے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں گزشتہ روز کورونا کے سب سیزیادہ 58 کیسز ضلع کیچ سے رپورٹ ہوئے، کیچ میں گزشتہ روز کورونا کے 113 ٹیسٹ کئیگئی تھے.
جہاں 58افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی اور ضلع میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح 51.3 فیصد ریکارڈ کی گئی، ضلع میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران رپورٹ ہونے والے کیسز کے مطابق ضلع میں 273 ٹیسٹ کئے گئے،ان میں سے 117افراد کے نتائج مثبت آئے، کیچ میں اب تک مجموعی طور پر کورونا کے 6 ہزار 696 ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن میں 1482 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔