|

وقتِ اشاعت :   July 10 – 2021

مستونگ: نیشنل پارٹی کے ضلعی صدرنواز بلوچ،سینئر رہنماو سابق سٹی ناظم میر سکندرخان ملازئی بی ایس او پجار کے صوبائی صدربابل ملک بلوچ ملک محمدعارف لہڑی نے کہاکہ نیشنل پارٹی بلوچ ساحلی پٹی گوادر میں چائنیز و دیگر غیرمقامی ٹرالنگ کی سخت مذمت کرتی ہیں ۔

اور بلوچ ساحل وسائل اور سمندری حیات کی لوٹ مار کسی صورت میں قبول نہیں بلوچ ساحلی پٹی بحربلوچ میں ٹرالرنگ سے مچھلیوں کی نسل کشی کی جارہی پیں اور اس سے بلوچ مہیگیر بیروزگاری کا شکار ہورہیہیں نیشنل پارٹی بلوچ ڈاکٹر مالک بلوچ کی قیادت میں بکوچ ساحل و سائل اور بلوچ حق وحقوق کے حصول کیلئے جدوجہد کررہی ہیں بلوچستان کے کونے کونے سے جوک درجوک لوگوں کی نیشنل پارٹی میں شمولیت نیشنل پارٹی پر عوام کا اعتماد ہیں اور نیشنل پارٹی بلوچ قوم کی واحد شعوری فکری جماعت ہے جس پر بلوچ قوم بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہیں،ان خیالات کا اظہار انھوں پڑنگ آباد مختلف قبائل سے تعلق رکھنے والے سیاسی و سماجی اور قبائیلی رہنماوں کی نیشنل پارٹی میں شمولیت کے موقع پر شمولتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

شمولیتی تقریب میں نوازبلوچ میرسکندرخان ملازئی خلیل احمدباروزئی فیض جان درانی صالح محمد باروزئی کے قیادت میں ملک محمد عارف لہڑی محمدجاویدبنگلزئی غلام بنی انٹرنیشنل کے سربرائی میں ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مختلف قبائل سے تعلق رکھنے والے اپنے درجنوں ساتھیوں سمیت نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا،شمولیتی تقریب سیمیر عبدالباقی ملازئی ٹکری آدم خان بنگلزئی تحصیل نائب صدرعلی احمدمیروانی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے نیشنل پارٹی میں شمولیت کرنے والے دوستوں کو مبارک باد دیتے ہوئے۔

کہاکہ نئے شامل ہونے والے دوست نیشنل پارٹی کا شعوری و فکری پروگرام اور قائد ڈاکٹرمالک بلوچ کا پیغام گھر گھر پہنچانے اور پارٹی کو مظبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کرینگے۔مقررین نے کہاکہ موجودہ نااہل اور سلیکٹڈ حکمرانوں نے ملک اور صوبے کو تباہ کردیا ان سلیکٹڈ حکمرانوں کے پاس نہ وڑن ہے اور نہ ہی کسی قسم کا اختیار ہیں کہ وہ عوامی مسائل کو حل کرنے کیلئے کوئی قدم اٹھاسکے۔نااہل حکمرانوں کی لوٹ مار سے بلوچستان میں بیروزگاری لاقانونیت بدامنی میں روز بہ روز اضافہ ہورہاہیں۔