|

وقتِ اشاعت :   April 1 – 2015

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے رکن اسمبلی کی جانب سے گزشتہ روز ریکوڈک کے حوالے سے اخبارات میں چھپنے والے خبرپرردعمل کااظہارکرتے ہوئے واضح کیاہے امان اللہ نوتیزئی جام یوسف(مرحوم)کے دورحکومت میں صوبائی وزیرتھے جب اٹلی کے ٹیھتیان کمپنی سے ریکوڈک کے حوالے سے معاہد کیاجارہاتھااس کوامان اللہ نوتیزئی کونہ ریکوڈک یادآرہاتھانہ ہی ان کاحلقہ انتخاب وہ صرف وزارت کوانجوائے کررہاتھایہاں ہم امان اللہ نوتیزئی پریہ واضح کرے کہ اورانہیںیاددلائیں کہ اگراس وقت کے اسمبلی میں نیشنل پارٹی کے اراکین اسمبلی بھرپورمزاحمت اوراحتجاج نہیں کرتے توامان اللہ نوتیزئی،مولاناعبدالواسع اورسیداحسان شاہ 18ارب روپے میں فروخت کرچکے تھے جواس وقت کے اسمبلی ریکارڈپرموجودہ اوراسمبلی میں ان کی تقریروں سے واضح ہے آج یہ تینوں حضرات ریکوڈک کاواویلا کرکے پارسابننے کی کوشش کررہے ہیں جس افغانی شخص کانام امان اللہ نوتیزئی نے اخبارات میندی ہے روزروشن کی طرح عیاں ہے کہہ اس افغانی سے مل کرکون منشیات کاکاروبار کرتارہاہے منشیات کے کاروبار اورلین دین کے اختلافات کوامان اللہ نوتیزئی ریکوڈک یاسیاست کاحصہ نہ بنائیں ستم ظریفی تویہ ہے کہ امان اللہ نوتیزئی نے حالیہ سینٹ انتخابات میں اپنے چاروں ووٹوں کی الگ الگ بولی لگارکھی تھی آج وہ بھی ریکوڈک بچانے کاغیرمنطقی بیان داغ رہاہے کیاامان اللہ نوتیزئی وضاحت کرسکیں گے انہوں نے کہاکہ اپنے سینٹ کے ووٹ کس قیمت پرکس کوفروخت کئے کیاہمارے معاشرے میں سختی ووٹ فروخت کرنے والے کوکیاجاتاہے علاوہ ازیں جب نواب اسلم رئیسانی وزیراعلیٰ تھے امان اللہ نوتیزئی ان کے کابینہ کاحصہ تھے اس دورمیں ریکوڈک کے ساتھ جوکارنامہ کیاگیاامان اللہ نوتیزئی اس کھیل کاحصہ تھے جوروزروشن کی طرح عیاں ہے اس کے علاوہ امان اللہ نوتیزئی کیلئے اتناہے کافی ہے کہ اپنے علاقے سے گزرنے والے مہمان پرندوں کوبھی معاف نہیں کرتاان کوبھی عب شیوخ کوفروخت کرتاہے اورآج پارسابن کرریکوڈک کی باتیں کرتاہے نیشنل پارٹی اوربلوچستان کے عوام کے اچھے برے کردارکرتوت سے آشناہیں صرف اخباری بیان دینے سے کوئی اپنی ماضی کودھوکرصاف نہیں کرسکتاامان اللہ نوتیزئی الٹاچورکوٹوال کوڈانٹنے کے مصداق پرعمل کرتے ہوئے خود کواوربے نقاب نہ کریں نیشنل پارٹی کی سنجیدگی بردباری اوربالغ نظری کاقطعاََ یہ مطلب نہیں کہ لوگ اپنی حیثیت سے بڑھ کرپارٹی اورڈاکٹرمالک بلوچ کی قیادت میں موجود مخلوط صوبائی حکومت پربے جاتنقید کریں۔