ہرنائی: جمعیت علماء اسلام (ف)کے مرکزی رہنماء وبلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ اور کھوسٹ میں کول مائنز مالکان ،ٹھیکیداران کاایف سے کے ساتھ معاہدے کی مخالفت کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے معاہدہ کے مخالفت کو علاقے کے عوام کی معاشی قتل قرار دیتے ہوئے کہاکہ کول مائنز مالکان و ٹھیکیداران اور ایف سی کے درمیان معاہدہ کرنے اور ضلع میں کول مائننگ پر کام شروع ہونے سے ضلع ہرنائی کے ہزاروں لوگوں کو روزگار ملے گا اور علاقے میں کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا لیکن ایک قوم پرست برسراقتدار جماعت کی جانب سے علاقے کی ترقی اور لوگوں کو روزگار اور کاروبار کرنے کے مواقع ملنے کی مخالفت سمجھ سے بالاتر ہے اور صرف ہرنائی ضلع میں ایف سی اور مائنز مالکان کی مخالفت کیوں کیا جارہا ہے جبکہ اس چماولنگ ،دکی اور دیگر علاقوں میں بھی ایف سی موجود ہے اور وہاں بھی ایساء ہی معاہدہ کیا گیا جیسا کہ ضلع ہرنائی کھوسٹ کے مائنز مالکان نے کیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کھوسٹ میں کول مائنزمالکان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جمعیت کے سابق صوبائی وزراء حاجی عین اللہ شمس ، حاجی نواز کاکڑ،کول مائنزمالکان و ٹھیکیداران علی محمد شاہ، نور محمد بگٹی ، عبدالروف ، امان اللہ ، لعل خان سنزرخیل ، حاجی شاہ زمان ، حاجی لوگل خان ، مولوی عبدالستار ، نصیب اللہ تارن ،ملک عرض محمد تارن، فل زمین خان،حبیب اللہ و دیگر ٹھیکیداران بھی موجود تھے مائنز مالکان و ٹھیکیداران نے کہاکہ اس قبل قوم پرست جماعت کا یہ نعرہ تھا کہ کول مائنز پر صوبے سے باہر کے لوگوں کا قبضہ ہے لیکن اب تو صوبے سے باہر کے لوگ نہیں بلکے علاقے کے لوگوں نے مائنز لئے ہے لیکن اسکے باوجود بھی قوم پرست جماعت ہمارے مائننگ کے میں روڑے اٹکارہے ہیں اور اپنے ذاتی مفادات کی خاطر ضلع کے عوام کو دست گریبان کرنا چاہتے ہے انہوں نے کہاکہ کول مائنز مالکان نے اپنے تحفظ کیلئے ایف سی کے ساتھ بخوشی معاہدہ کیا گیا ہے کسی نے ہم سے زبردستی معاہدہ نہیں کرایا ہے انہوں نے کہاکہ کولمائنز مالکان نے اپنے تحفظ کیلئے کئی بار ضلعی انتظامیہ سے تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی گئی لیکن ضلعی انتظامیہ ہمیں تحفظ فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہے اور ضلعی انتظامیہ بائکل بے بس نظر آرہی تھی اور انتظامیہ نے خود ہی چمالنگ اور دکی طرز معاہدہ کی تجویز دی تھی اور انتظامیہ کے مشورے سے ایف سیکول مائنز مالکان کے درمیان معاہدہ طے ہوا معاہدے کے بعد ایف سی سے علاقے اور کول مائنز مالکان کے تحفظ کیلئے ٹھوس اقداماتاٹھائے اور مکمل تحفظ کول مائنز مالکان کو فراہم کیا گیا جبکہ اسے قبل ہمارے کروڑوں روپوں کی مشینری کو جلایا گیا اور مائنز کونقصان پہنچایا گیالیکن ضلعی انتظامیہ نے کوئی نوٹس نہین لیا گیا کول مائنز مالکان نے کہا کہ ہم نے ایف سے معاہدہ کیا ہے اور ایف سی کو ہم اپنے جیب سے ہی رقم دے رہے ہیں انہوں نے کہاکہ ایف سی نے کسی سے زبردستی کوئی ٹیکس نہیں لیا ہے مولانا عبدالواسع نے کہا کہ قوم پر ست جماعت کی جانب سے ضلع ہرنائی کی ترقی میں روڑے اٹکانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قوم پرستی کا دعوہ کرنے اور قوم کو حقوق دینے والے خود قوم کے حقوق پر ڈال رہے ہیں انہوں نے مولانا عبدالواسع نے کہا کہ ہم کول مائنز مالکان اور ایف سی کے درمیان قانونی معاہدہ کی مکمل حمایت کرتے ہے اور اس سلسلے میں کول مائنز مالکان کے کاروبار کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے انکے ساتھ ہے انہوں نے کہاکہ بہت افسوس کا مقام ہے کہ علاقہ ترقی اور عوام کو روزگار مل رہا ہے لیکن حلقے سے منتخب رکن اسمبلی وزیر مخالفت کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ ایف سی قومی ادارہ ہے اور ایف سی نے صوبے میں امن وامان کی بحالی کیلئے بہت بڑی قربانیاں دی ہے اور اگر ایف سی کی کاکردگی اچھی نہیں ہوتی تو موجودہ صوبائی حکومت جوکہ ایف سی کے معاہدہ کی مخالفت کرنے والے وزیر اور انکی جماعت اسی حکومت کا حصہ ہے خود کوئٹہ میں امن وامان کی بحالی کیلئے پولیس کے اختیارات ایف سی کو دیئے ہے انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں ہم کور کمانڈر اور آئی جی ایف سی کو واضع کیا گیا ہے اگر آپ لوگوں نے ایک قوم پرست جماعت کے ایماء پر ضلع ہرنائی شاہرگ کھوسٹ کول مائنز مالکان کے ساتھ قانونی معاہدہ کومنسوخ کرکے ایف سی کو ہٹایا گیا تو کل صوبے کے ہر کونے سے یہ مطالبات سامنے آئے گے مولانا واسع نے کہاکہ ہم ایک بار پھر کورکمانڈر اور آئی جی ایف سی بلوچستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ملک کا دفاع کرنے والے ادارے کے وقار کو برقرار رکھنے کیلئے ایک نام نہاد قوم پرست جماعت کے دباؤ میں آنے کے بجائے ملکی ادارے کی کارکردگی کی بہتری کیلئے ایف سی کا ساتھ دیں انہوں نے کہاکہ اگر سیاسی دباؤ اور صرف چند مفادت پرست عناصر کی خاطر ہرنائی ، شاہرگ کھوسٹ کو کول مائنز سے ایف سی کو ہٹایا گیا تو اس سے ایف سی کے بارے میں بلوچستان بھر کے عوام کی رائے تبدیل ہوگی اور ہر علاقے کی عوام یہ مطالبہ کرنے پر حق بجانب ہونگے کہ ایف سی کو کوئٹہ سمیت صوبہ بھر سے نکال کر صوبے کا کنٹرول دہشت گردوں کے حوالے کریں مولانا واسع نے کہاکہ ضلع ہرنائی کول مائنز مالکان اور ایف سی کے درمیان امن قانونی معاہدہ کو ضلع ہرنائی کے عوام کی مکمل حمایت حاصل ہے بلکہ ضلع کے عوام نے معاہدہ کا خیرمقدم کیا ہے انہوں نے کہا کہ لوگوں کو روزگار چاہے لیکن نام نہاد قوم پرستی کا نعرہ لگانے والے اپنے قوم سے روزگار چینا چاہتے ہے انہوں نے کہاکہ موجودہ صوبائی حکومت مکمل طور ایک ناکام حکومت ثابت ہوئی ہے صوبے میں کرپشن اقرباپروری میرٹ کی پامالی اپنی عروج پر ہے اور امن ومان کی سورٹھال روز بد سے بتر ہوتا جارہا ہے کسی کی جان ومال محفوظ نہیں ہے انہوں نے کہاکہ جمعیت کول مائنز مالکان اور ایف سی کے درمیان امن معاہدہ کا خیرمقدم کرتے ہے اور اس سلسلے میں کول مائنزمالکان کے مطالبات کی مکمل حمایت کرتے ہے اور انکے ساتھ ہے اور ایف سی کو مائننگ سے ہٹانے کی اسمبلی فلور سمیت ہر فورم پر مخالفت کرینگے۔