پسنی: پسنی و گرد و نواع میں رات گئے موسلادھار بارشوں کے بعد مختلف ندی نالوں میں طغیانی ۔ موسلا دار بارش و طوفانی تیز ہواؤں کی وجہ سے ماہیگیروں کےکافی تعداد میں اسپیڈ بوٹ و کشتیوں کا لاکھوں روپے نقصان اور ماہیگیروں کے سمندر کنارے لنگر اندوز ہونے والے لاتعداد کشتیوں کے انجن سمندر کی نزر ہوگئے، شہر میں بجلی منقطع ۔پسنی شہر میں مختلف مقامات پر بجلی کے کھمبے زمین بوس ہوئے ہیں ساتھ ہی کہیں علاقوں میں دیوار و کجھور کے درختوں کے گرنے کی وجہ سے لوکوں کے مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔
اطلاعات ہیں، شادی کور ڈیم کے اسپلوے سے پانی کا اخراج شروع ہوگئی ہے۔
اس سلسلے ایریگیشن ذرائع کے مطابق شادی کور ڈیم مکمل پانی سے بھرچکی ہے ڈیم میں 54 میٹر پانی جمع ہونے کے بعد ڈیم کے اسپلوے سے پانی کا اخراج شروع ہوچکی ہے، سوڈ ڈیم میں گیارہ میٹر، بیلار ڈیم 1200 ایکڑ فٹ جبکہ کنیرو ڈیم میں 650 ایکڑ فٹ پانی جمعہ ہوچکی ہے جبکہ پانی کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
دریں اثنا دوسری جانب محکمہ پبلک ہیلتھ پسنی کے ایس ڈی او نے بتایا کہ اگر بجلی کی شارٹ فال نہ ہو تو ہم روزانہ کی بنیاد پر پسنی سٹی کو 7 لاکھ گیلن پانی سپلائی کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ 19تاریخ تک چلنے کا امکان ہے انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ لوگوں نے ابھی گزشتہ دنوں سپلائی سے جتنی بھی پانی اسٹور کی ہوئی ہے اُسے فضول ضائع مت کریں تاوقتیکہ شادی کور ڈیم سے پانی کی دوبارہ ترسیل شروع نہ ہوجائے۔
پسنی و گرد و نواع میں موسلادھار بارشوں کے بعد ندی نالوں میں طغیانی، نظام زندگی مفلوج

وقتِ اشاعت : July 15 – 2021