|

وقتِ اشاعت :   July 29 – 2021

کوئٹہ : بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن گوادر زون کا جنرل باڈی اجلاس زیرصدار زونل آرگنائزرابوبکر کلانچی منعقد ہوا جسکے مہمان خاص تنظیم کا مرکزی سیکریٹری جنرل ماما عظیم بلوچ جبکہ بی ایس او کے مرکزی انفارمیشن سیکریٹری بالاچ قادر اور بی این پی گوادر کے خواتین سیکریٹری عارفہ عبداللہ نے بطور اعزازی مہمان شرکت کی۔

ڈپٹی آرگنائزر میرساقہ اقبال نے اجلاس کی کاروائی چلاتے ہوئے سہ ماہی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ زونل جنرل باڈی اجلاس میں تنظیمی امور،بلوچستان اور خطے کا موجودہ سیاسی صورتحال سمیت تعلیمی مسائل زیربحث رہے۔

تنقیدی نشست کے ایجنڈے پر ممبران نے سابقہ کارکردگی پر سوالات کیے اور مذید اصلاحات کیلئے اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ گوادر سمیت بلوچستان میں ترقی وخوشہالی کے حکومتی دعوے حقیقت کے برعکس ہیں۔ سی پیک اور اکنامک حب کا نام پانے والا گوادر تمام تر بنیادی انسانی ضرورتوں سے محروم ہے۔پانی بجلی اور دیگرمسائل میں الجھا کر لوگوں کا حقیقی سیاسی مسائل سے چشم پوشی کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت مکران ڈویژن میں کورونا کی بڑتی ہوئی کیسز کے پیش نظرمکمل لاک ڈاؤن کا نفاذ لگادیا گیا ہے جبکہ اس صورتحال میں بلاوجہ بجلی بندکرکے لوگوں کو اذیت میں مبتلاء کردیا گیا ہے۔

اجلاس سے خطاب کے دوران مقررین نے کہا کہ نوجوانوں کو سیاسی بیگانگی کا آماچ کرکے شعوری سوچ کی پروان کو غلط سمت کی طرف دھکیلا جارہا ہے۔تعلیم کے نام پر قائم ادارے ویران ہیں۔تعلیمی مسائل میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا لے۔

انھوں نے کہا افغانستان کا بدلتا ہوا سیاسی منظرنامہ بلوچستان کیلئے انتہائی متاثرکن ہے جس سے بلوچستان میں ایک بار پر مذہبی انتہا ہسندی کو فروغ دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔

اجلاس میں آئینی مدت پورا کرنے والے آرگنائزنگ کمیٹی تحلیل کردی گئی اور مرکزی سیکریٹری جنرل کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کا قیام عمل میں لایا گیا کمیٹی نے زونل الیکشن کرائے جس کے تحت ابوبکر کلانچی صدر،میرساقہ اقبال نائب صدر،ولیدبلوچ جونئیرنائب صدر،سنیل بلوچ جنرل سیکریٹری،رضوانہ بلوچ سینئرجوائنٹ سیکریٹری،شازیہ بلوچ جونئیرجوائنٹ سیکریٹری جبکہ اسمہ بلوچ انفارمیشن سیکریٹری منتخب ہوئے۔