خضدار: یومِ آزادی 14اگست کا دن خضدار میں شایانِ شان اور نئے جوش و جذبے کے تحت منایاجائیگا،جس میں عام شہریوں اور تمام محکموں کے ساتھ مل کر قومی تقریبات کو حتمی شکل دی جارہی ہے، شہر اور قومی شاہراہ سمیت دیگر مختلف مقامات پر قومی پرچم آویزاں ہونگے، یونیورسیز کالجز اور اسکولزکے طلباء کے درمیان علمی و تقاریری اوراسپورٹس کے شعبے میں کرکٹ، فٹبال اور دیگر کھیلوں کے مقابلے ہونگے14اگست کے دن ایک شاندار ریلی نکالی جائیگی اور مرکزی تقریب منعقد کی جائیگی۔
ڈپٹی کمشنر خضدار میجر (ر) بشیراحمد کی زیرِ صدارت یومِ آزادی 14اگست کی تقریبات کی تیاریوں سلسلے میں منعقدہ اجلاس میں فیصلہ۔ جمعہ کے روز ڈپٹی کمشنر خضدارمیجر(ر)بشیراحمد کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں ضلع بھر کے محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔
جس میں چیف آفیسر لوکل گورنمنٹ وڈیرہ محمد صالح جاموٹ ایکسئین محکمہ مواصلات و تعمیرات روڈز محمد فاروق ترین،چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن خضدار نذر خان زہری،ڈپٹی ڈائریکٹر ان فارم واٹر مینجمنٹ محمد یوسف زہری،ڈپٹی ڈی ای او ایجوکیشن محمد جمن،اسپورٹس آفیسر ہاشم زہری،انجینئر محکمہ مواصلات و تعمیرات سلیم رزاق،فارسٹ آفیسر راجہ محمد آصف،شیر محمدعمرانی ایکسئین ای این ایریگیشن، پی ایس ٹو ڈپٹی کمشنر محمد مراد گزوزئی،انجینئر ایم ایم ڈی لیاقت علی،ڈپٹی ڈائریکٹر حیوانات ڈاکٹر محمد انور زہری، میونسپل کارپوریشن انجینئرز ہدایت اللہ زہری انجینئر ظہوراحمد زہری، ڈی ڈی او ایجوکیشن مولہ عبدالعزیز ڈی ای او فیمیل زاہدہ مصطفی،شیر محمد بزنجو ایکسئین پی ایچ ای خضدارو دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں اگست یوم ِ آزادی کی تقریبات کو حتمی شکل دیدی گئی۔
اجلاس میں فیصلہ ہواکہ یکم اگست سے 14اگست تک مختلف تقریبات ہونگے اور اس میں تعلیمی اداروں کے طلباء کو شمولیت کا بھر پور موقع فراہم کیا جائیگا۔اسپورٹس کے مقابلے ہونگے جس میں ضلع کی ٹیموں کے علاوہ پاک آرمی کی ٹیمیں بھی بھر پور انداز میں حصہ لیں گی مرکزی اور بہت بڑی تقریب 14اگست کے روز منعقد ہوگی اسی روز ریلی نکالی جائیگی اور اسپورٹس کے فائنل تقریبات ہونگے۔