|

وقتِ اشاعت :   August 4 – 2021

اوستہ محمد: اوستہ محمد شہر کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر چار ہندو تاجر کو لوٹ لیا انجمن تاجران اوستہ محمد کے صدر وریام بیگ انجمن تاجران رحیم آغا گروپ کے صدر عبدالجبار تنیہ ہندو برادری کے مکھی نانک سنگھ کی قیادت میں بدامنی کے خلاف شہر میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال تمام کاروباری مراکز بند سٹی پولیس تھانہ اوستہ محمد کے سامنے احتجاجی مظاہرہ پولیس انتظامیہ کے۔

خلاف شدید نعرے بازی آئے روز گن پوائنٹ پر تاجر برادری سے ہزاروں روپے نقدی قیمتی موبائل سائٹ اور موٹرسائیکل چھننے کے وارداتوں میں اضافے اور شبیر چوک پر جوہر لعل سے رقم اور گڈو کمار سے ہائی سکول کے گیٹ پر موٹر سائیکل اور ہندو راجہ نامی شخص سے موٹرسائیکل نقدی و موبائل سیٹ چھیننے کے خلاف انجمن تاجران کے صدر وریام بیگ مکھی نانک سنگھ عبدالجبار تنیہ کی قیادت میں شہریوں نے اپنے کاروبار بند کر کے سٹی پولیس تھانہ کے سامنے کیمپ لگا کر پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا۔

اور اوستہ محمد کو امن دو امن دو کے نعرے بھی لگائے صدر وریام بیگ۔ عبدالجبار تنیہ ہوٹل ایسوسی ایشن اوستہ محمد کے رہنما وڈیرہ شکیل احمد اوستو محمد صدیق میمن ہندو برادری کے مکھی نانک سنگھ نے کہا کہ کوئی بھی شہری محفوظ نہیں ہے آئے روز شہر میں ڈکیتی کی وارداتیں ہورہی ہیں اور ہندو تاجر ڈاکو کے نشانے پر آئے آج کے دن چار ہندو تاجر لٹ گئے۔

جو پولیس انتظامیہ کے لیے سوالیہ نشان ہے آخر کب تک یہ ظلم چلے گا انہوں نے آئی جی بلوچستان ڈی آئی جی نصیر آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنائیں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کاروائی کرکے شہریوں کو فوری طور پر تحفظ فراہم کیا جائے۔

اس موقع پر میر مظفر خان جمالی انجمن تاجران بلوچستان رحیم آغا گروپ کے نائب صدر محمد رحیم بنگلزئی رنگساز یونین اوستہ محمد کے صدر غلام سرور زہری جنرل سیکرٹری محمد بچل لاشاری عبدالجبار مگسی نے کیمپ میں آ کر تاجران سے اظہار ہمدردی کیا۔