اسلام آباد: تحریک انصاف کے صدر اور رکن قومی اسمبلی شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں فوج بھجوائی تو ’’ضرب عضب‘‘ سے توجہ ہٹے گی اس لئے پاکستان کو سفارتکاری کے ذریعے یمن تنازع حل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انسانی جانوں کی بقا کے لئے یمن میں جنگ بندی بہت ضروری ہے، عوام کی خواہش ہے کہ یمن کے مسئلے میں پاکستان ثالثی کا کردار ادا کرے اس لئے پاکستان کو سفارتکاری کےذریعے یمن تنازع حل کرے کی کوشش کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین کی سیکیورٹی پر پوری قوم متفق ہے لیکن سعودی عرب کو فوری طور پر کوئی خطرہ نہیں اس لئے دہشت گردی کے خلاف جنگ سے ہمیں توجہ نہیں ہٹانی چاہئے اور سعودی عرب میں فوج بھجوائی تو ’’ضرب عضب‘‘ سے توجہ ہٹے گی۔
سعودی عرب میں فوج بھجوائی تو ’’ضرب عضب‘‘ سے توجہ ہٹے گی، شاہ محمود قریشی
وقتِ اشاعت : April 8 – 2015