اسلام آباد: دفتر خارجہ کی جانب سے ایران کے سرحدی علاقے میں دہشت گردوں کے حملے میں 8 ایرانی سرحدی گارڈز کی ہلاکت کی شدید مذمت کی گئی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے حکومت کی جانب سے متاثرہ خاندانوں اور حکومت ایران سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے سرحدی علاقے نیگور میں دہشت گرد حملے میں 8 ایرانی سرحدی گارڈز کی ہلاکت کی اطلاعات ملی ہیں جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے واقعے کے حوالے سے ایران سے تفصیلات شیئر کرنے کے لئے کہا ہے جب کہ پاکستانی سیکیورٹی ایجنسیاں بھی معاملے کی تحقیقات کر رہی ہیں اور اگر مجرموں کے پاکستان میں موجودگی کے شواہد ملے تو انہیں قرار واقعی سزا دی جائے گی۔
پاکستان کی سرحدی علاقے میں ایران کے سیکیورٹی اہلکاروں کے قتل کی مذمت
وقتِ اشاعت : April 8 – 2015