ڈیرہ مراد جمالی: پٹ فیڈرکینال کی ذیلی شاخوں مگسی شاخ روپا شاخ عمرانی شاخ میں زرعی پانی کی غیر منصفانہ تقسیم زرعی پانی کی چوری کے خلاف باباکوٹ مگسی شاخ منجھوشوری کے سینکڑوں زمیندار کسان معروف زمیندار میر نظام الدین لہڑی کی قیادت میں سڑکوں پر نکل آئے ٹائر جلا کر سندھ بلوچستان قومی شاہراہ کو 4گھنٹوں سے زائد بند کردیا شدید گرمی میں ہزاروں گاڑیاں رک گئیں ۔
پانی دو تحریک کے مظاہرین نے ڈیرہ مرادجمالی منجھوشوری میں الگ الگ احتجاجی کیمپ لگا دیئے ڈپٹی کمشنر اظہر شہزاد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر چھتر خادم حسین کھوسہ تحصیلدار ڈیرہ مرادجمالی کامران خان رئیسانی ایکس ای این پٹ فیڈر کینال نثار احمد مغیری نے مظاہرین سے مذاکرات کیئے مگسی شاخ سمیت دیگر شاخوں سے غیر قانونی پائپ نکال کر بیدار سے تین فٹ زرعی پانی دے کر کینالوں کو 24گھنٹوں میں ایف او کیا جائے گا۔
یقین دہانی پر مظاہرین نے قومی شاہراہ کو عام ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا احتجاجی مظاہرے سے میر نظام الدین لہڑی جاگن خان مغیری کامریڈ تاج بلوچ سمیت دیگر مظاہرین نے کہاکہ محکمہ ایری گیشن کے صوبائی وزیر سیکریڑی کی بے حسی پر افسوس ہوتاہے نصیر آباد جعفرآباد کے زمینداروں نے ایک ہفتہ میں تین مرتبہ قومی شاہراہ کو بلاک کیا ہے ٹیل کے کسانوں زمینداروں کو نہ پانی دیا گیا ہے اور نہ ہی ایکس ای این ایس ای ایری گیشن کے تبادلے کیئے گئے ہیں کروڑوں روپے کے چاول کے بیج خشک ہوچکے ہیں کسان زمینداروں کروڑوں مقروض بن چکے ہیں کوئی آواز سننے کسانوں زمینداروں کو حق دینے پانی چوروں کے خلاف کارروائی کرنے کو تیار نہیں ہیں۔
انہوں نے الزام عائد کیاکہ ایری گیشن کے آفیسران وزرا کے سامنے بے بس ہوچکے ہیں انتقامی کارروائی پر اتر آئے ہیں صرف مگسی شاخ میں ہزاروں ایکڑ بنجرز بن چکے ہیں مصنوعی قحط پیدا کردیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ تینوں کینالوں تک پانی پہنچنے تک ڈیرہ مرادجمالی منجھو شوری میں احتجاجی کیمپ لگے رہیں گے ۔