|

وقتِ اشاعت :   August 10 – 2021

ڈیرہ مراد جمالی: ایری گیشن نصیر آباد کے آفیسران با اثر پانی چور زمینداروں کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوگئے پٹ فیڈر کینال کی ذیلی شاخ مگسی شاخ کو بیلدار کے حوالے کرکے خانگی طریقے سے ایری گیشن نظام چلانے لگے مگسی شاخ میں آٹھ واٹر کورس ایری گیشن کے قوائد ضوابط کے خلاف چلنے لگے جبکہ 36انچ 24انچ کے تین غیرقانونی پائپوں کا سرکاری کتاب میں کوئی اندراج نہیں۔

آرڈی 18تا آرڈی 40کے دوران پٹ فیڈر کینال سے ملنے والا 6فٹ پانی طلسمی طریقے سے غائب ہونے لگا مگسی شاخ میں سابق سینیٹر حاجی رسول بخش لہڑی کی واٹر سپلائی سمیت 40دیہاتوں کے تالاب خشک بڑے پیمانے پر نقل مکانی شروع پٹ فیڈر کینال شوری بیرون مگسی شاخ میں دروغہ کے بجائے بیلدار کی حاکمیت عدالت عالیہ کمشنر نصیرآباد ڈپٹی کمشنر نصیرباد کے احکامات ہوا کی نظر ٹھنڈی ٹھار گاڑی خرید لی تفصیلات کے۔

مطابق خریف کے موسم میں بلوچستان کا سب سے نہرا نظام پٹ فیڈر کینال شدید بدحالی کا شکار ہے ٹیل کے کینالوں میں پینے کے پانی کیلئے کسان زمیندار سراپا احتجاج ہیں مگسی شاخ روپا شاخ عمرانی شاخ باری شاخ قیدی شاخ کے ٹیل کے کسان زمینداروں کے کروڑوں روپے چاول ودیگر فصلات کے بیج خشک ہونے لگے اور بڑے پیمانے پر نقل مکانی شروع ہے۔

سروے کے مطابق پٹ فیڈر کینال سے مگسی شاخ کو چھ فٹ پانی دیا جارہا ہے مگر آر ڈی 18اور آرڈی 40 کے درمیان میں گیارہ غیرقانونی پائپ آٹھ منظور شدہ واٹر کورس لیکن ایری گیشن کے قوائد ضوابط کے خلاف چلنے جبکہ 36انچ کا ایک پائپ 24انچ کے دوپائپ جو ایری گیشن کی سرکاری کتاب میں درج نہ ہونے والے پائپ چلنے سے زرعی پانی بڑے پیمانے پر ایری گیشن کے آفیسران کی سہولت کاری سے چوری کرلیا جاتا ہے۔

جس کی وجہ سے آرڈی 60کی حاجی رسول بخش لہڑی واٹرسپلائی سمیت آرڈی 70کے چالیس دیہات پینے کے پانی سے بھی محروم ہیں تالاب خشک پڑچکے ہیں جس سے علاقے میں خشک سالی قحط کے مناظر ہیں مجبورا بڑے پیمانے پر نقل مکانی شروع ہے جبکہ ایری گیشن کے آفیسران نے پانی چور زمینداروں کو تحفظ دینے کیلئے مگسی شاخ میں دروغہ کے بجائے بیلدار کو با اختیاری کے چارج دے دیئے ہیں۔

پانی چوروں کی بخشش سے موصوف نے ٹھنڈی ٹھار گاڑی خرید لی ہے جبکہ ٹیل کے کسان زمیندار پانی کے حصول کیلئے احتجاج کر رہے ہیں۔