بیلا : بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو کی بلوچستان کی محکوم عوام کے لیے طویل جدوجہد ہمارے خطے میں سیاسی جمہوری عمل جمہوریت کی عمل داری بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی نچلے طبقہ کے حقوق اور فلاح و بہبود اور غیر طبقاتی سماج کے قیام کے لیے جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے صوبائی ورکینگ کمیٹی کے ممبر عبدالواحد بلوچ ضلعی یوتھ سیکریٹری جہانگیر یوسف تحصیل صدر قادر لانگو و دیگر نے نیشنل پارٹی بیلا کے زیر اہتمام میر غوث بخش بزنجو کی برسی کے موقع پر تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے۔
کیا انہوں نے کہا کہ بابا بلوچستان میر غوث بخش بزنجو کی فکر و فلسفے اور سوچ بلوچستان کے نچلے طبقات کی ترجمانی اور انکے حقوق کے حصول کی عکاس ہے میرغوث بخش بزنجو کی شخصیت عملی سیاسی جدوجہد اور ایک تحریک کی انمول مثال ہے پسماندہ عوام کو اپنے حقوق کیلئے بیدار کرکے انہیں سیاسی شعور سے آشنا کرنا ان کی سیاسی جدوجہد کا مقصد تھا۔
انہوں نے کہا کہ میر غوث بخش بزنجو کے فلسفے اور افکار پر کاربند رہ کر اب بھی بلوچستان میں سیاسی تحاریک اور جدوجہد کامیابی سے ہمکنار ہو سکتی ہے نیشنل پارٹی اپنے اکابرین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پارٹی کاز کی تکمیل کا سفر جاری رکھے ہوئے ہے۔