|

وقتِ اشاعت :   August 12 – 2021

گوادر: بلوچستان کے ساحل پر چائنیز ٹرالروں کی موجودگی اور غیر قانونی ٹرالرنگ کی رپورٹ غلط اور علی زیدی کی میرین پالیسی کا حصہ ہم اس رپورٹ کو مسترد کرتے ہیں۔ گوادر ماہی گیر اور دیگر تنظیموں کی پریس کانفرنس۔ ماہی گیروں کے معاشی حقوق اور سمندر کی تحفظ کے حوالے سے آل پارٹی رہنما جدوجہد میں ان کے ساتھ رہیں گے۔

مقامی رہنماؤں کا پریس کانفرنس میں اظہار خیال۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان فشرمین ورکر یونین کے الہی بخش بلوچ، ماہی گیر اتحاد کے حاجی خدا داد واجو، انجمن ماہی گیران سربندن کے عطااللہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے ساحل پر چائنیز ٹرالرز کی موجودگی اور غیر قانونی ٹرالرنگ سے متعلق وفاقی کمیٹی نے جو رپورٹ پیش کیا ہے۔

غلط اور ضلع گوادر کے تمام ماہیگیر اس رپورٹ کو مسترد کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ چائنیز کو فری ہینڈ دینے اور سمندر کا صفایا کرنے کے لئے میرین کی ڈیپ سی فشریز پالیسی ترتیب دینے کے لئے ڈھونگ رچا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وہ مستقبل میں بلوچستان کی سمندر کو مکمل طور پر تاراج کرنے کا ادارہ رکھتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بلوچستان کے ماہیگیر پہلے سے سندھ کی غیر قانونی ٹرالرنگ سے پریشان ہیں۔

انھوں نے کہا وہ صوبہ اور وفاق کی ایسی کسی بھی پالیسی کا حصہ نہیں ہونگے جو ماہیگیروں اور ماہیگیری صنعت کو نقصان پہنچائیں گے اور ہم ان زیادتیوں کے خلاف اپنا بھرپور احتجاج جاری رکھیں گے اور محکمہ فشریز، ایم ایس اے اور میرین کی طرف سے جو رپورٹ بنائی گئی ہے وہ مقامی ماہیگیروں کے معاشی مفادات کے یکسر خلاف ہے۔

جسے ہم مسترد کرتے ہیں۔ انھوں نے ماہیگیر نمائندوں کی طرف سے جاری اپنا تحریری بیان صحافیوں سے شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ماہیگیر اپنی اس بیان پر قائم ہیں اور ہم ایسی تمام تر پالیسیوں کو اپنی جدوجہد سے ناکام بنائیں گے۔

ہماری اور ہمارے خاندانوں کی زندگی اس سمندر سے وابستہ ہے۔ پرہجوم پریس کانفرنس میں موجود آل پارٹی رہنماؤں جماعت اسلامی کے مولانا لیاقت بلوچ، بی این پی کے کہدہ علی، بی این پی عوامی کے سعید فیض، پی ٹی آئی کے مولا بخش مجاہد، جے یو آئی اور پی ایم ایل (ن) کے عثمان کلمتی نے گوادر ماہیگیر اتحاد کے رہنماؤں کے اس جدوجہد کو سراہتے ہوئے۔

ان سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے شانہ بشانہ جدوجہد کا اعلان کیا اور کہا کہ وہ مقامی ماہیگیروں کے معاش اور سمندر کی تحفظ کے لئے ان کے ساتھ رہیں گے۔