کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں 7ویں محرم الحرام کے جلوس کے راستوں میں آنیوالی دکانیں سیل کردی گئی، جلوس آج ڈھائی بجے نکلے گا،ساتویں محرم الحرام کے جلوس کی سیکیورٹی کیلئے سخت انتظامات مکمل، جلوس کی سیکورٹی پر 4ہزار 2سو فورسسز کے اہلکار تعینات ہونگے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے 7ویں محرم الحرام کے سلسلہ میں جلوس کے روٹ میں پرنس روڈ آرچر روڈ لیاقت بازار اور جنکشن چوک کی دکانیں اور کمرشل پلازہ کو سیل کردیا گیا دکانوں اور کمرشل پلازوں کی سیلنگ پولیس ایف سی و دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی نگرانی میں کی گئی سیل کی جانیوالی دکانیں اور پلازے مغرب کے بعد جلوس ختم ہونے پر کھول دیئے جائیں گے ساتویں محرم الحرام کے جلوس کی سیکیورٹی کیلئے سخت انتظامات مکمل جلوس کی سیکورٹی پر 4ہزار 2سو فورسز کے اہلکار تعینات ہونگے۔
سیکیورٹی کیلئے ضلعی پولیس، بلوچستان کانسٹبلری آر آر جی اور اے ٹی ایف کے اہلکار تعینات ہونگے، اس کے علاہ جلوس روٹ کے اطراف اور محلقہ علاقوں میں ایگل اسکواڈ اور متعلقہ تھانوں کے اہلکار گشت کریں گے، پولیس کے مطابق جلوس کی سی سی ٹی وی کیمروں کے زریعے بھی کی جائے گی، جلوس کی طرف جانیوالے راستوں کو کانٹیں، خاردار تاریں اور ٹرک لگا کر سیل کردیا جائے گا، جلوس کے اطراف میں ڈبل سواری کی پابندی پر سختی عملدآرمد کرایا جائے گا، جلوس کی نگرانی کیلئے سادہ وردی اہلکار بھی خدمات انجام دیں گے، شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سختی کا عمل آج سے ہی شروع ہے، پولیس ذرائع کے مطابق شہر میں داخل ہونیوالوں کی جانچ پڑتال میں سختی 11محرم تک جاری رہے گی۔