کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی ڈپٹی آرگنائزر نومنتخب سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی اور سابقہ ممبر قومی اسمبلی عبدالرؤف مینگل نے کہاہے کہ بی این پی نال کے صدر میر عبدالرؤف رخشانی کے بیٹے میر فیصل رخشانی کی نظر بندی جلد از جلد ختم کی جائے اور نال انتظامیہ بی این پی کی مخالف پارٹی کیلئے کام کررہا ہے نال خضدار ایک نام نہاد سیاسی پارٹی کے ایم پی اے اور بی این پی کے مقبولیت سے گھبراہٹ کا شکار ہے اور بی این پی کے کارکنوں کو نال انتظامیہ کے ذریعہ بلا وجہ تنگ کیا جارہا ہے جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔ نال انتظامیہ ایم پی اے نال خضدار کے بجائے نال خضدار کے عوام کی خدمت کریں میرعبدالرؤف رخشانی بی این پی نال کے صدر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک پُرامن شہری ہیں اورعلاقہ میں عوام کی دلوں میں ان کیلئے عزت بھی ہے، عبدالرؤف رخشانی کی آواز کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔