|

وقتِ اشاعت :   April 14 – 2015

کوئٹہ :  جمہوری وطن پارٹی عالی کے مرکزی سربراہ نواب محمد میر عالی بگٹی نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں گزشتہ روز تربت کے قریب بیس معصوم مزدوروں کی ہلاکت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اس طرح کے واقعات کی ہم مزمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ان کی ذمہ داری نام نہاد وزیر اداخلہ پر عائد ہوتی ہے کیونکہ عوام کی جانب ومال کی تحفظ کی ذمینداری ہے اور محکمہ داکلہ کے فرائض میں اس ضمن میں سب سے زیادہ ہے انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے لوگوں کی بد قسمتی ہے کہ ایک ہلکہ شخص جنہیں ایک یونین کونسل چلانے کی اہلیت نہ ہوا اس شخص کو وزیر داخلہ بنایا گیا ہے۔ نواب محمد میر عالی بگٹی نے کہا کہ وزراء صرف بیرونی دوروں اور مال کمانے میں مصروف ہیں بلوچستان اور بلوچ عوام سے انہیں کوئی سروکار نہیں انہوں نے کہا کہ غریب عوام کیلئے حکمرانوں کے دلوں میں کوئی درد نہیں وہ اپنے ذاتی مفاد حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں قتل وغارت گری کا کھیل جاری ہے۔ مگر اقتدار میں برجمان حضرات سب ٹھیک ہے انسانی جان بہت قیمتی ہے بلوچستان ہو یا کسی بے گناہ انسان کی خون بہانے کے حق میں نہیں انہوں نے کہا کہ مستعفی ہوجاتے لیکن یہاں ان کے کانوں میں جو تک نہیں رینگتی انہوں نے کہاکہ جب تک بلوچستان کے معاملات کو بہتر بنانے کیلئے حقیقت پسندی اور سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا جاتاتب تک بلوچستان میں امن قائم نہیں ہوسکتا ۔