|

وقتِ اشاعت :   August 17 – 2021

خضدار: خلق جھالاوان خضدار میں تاریخی قبائلی تقریب کا انعقادچیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری و دیگر قبائل نے چیف آف خدرانی سردار نصیراحمد خدرانی کی بطور سردار دستار بندی کی۔

سردار نصیراحمد خدرانی اپنے والد کے جانشین خدرانی قبیلے کا سردار منتخب سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری سردار محمد اسلم بزنجو سردار علی محمد قلندرانی سردار نصراللہ خان ساسولی سردار محمد حیات خان ساجدی سردار محمد مراد شیخ سردار بلند خان غلامانی ملک مہراللہ خان ترین خدرانی ملک فیض اللہ تریں خدرانی سمیت دیگر قبائلی سربراہان و معتبرین کی کثیر تعداد نے دستار بندی کے رسم میں حصہ لیا صوبہ کے دور دراز علاقوں اور صوبہ سندھ سمیت بلوچستان کے تمام حصوں سے قبائلی عمائدین کے علاوہ کراچی اور اندرونی سندھ سے بھی کثیر تعداد میں قبائلی عمائدین نے شرکت کی پورا پنڈال لوگوں سے کھچا کچھ بھراہوا تھا اور تل دھرنے کی جگہ بھی نہیں تھی۔

اسٹیج سیکریٹری کے فرائض منیراحمد قمبرانی اور ڈاکٹر حضوربخش زہری نے سرانجام دیا دستاری بندی رسم میں سب سے پہلے نواب ثناء اللہ خان زہری خود اسٹیج پر آئے اور سردار نصیراحمد خدرانی کے دستار کے بند باندھے۔ اس کے بعد نواب ثناء اللہ خان زہری فرداً فرداً قبائلی سربراہان کو دعوت دیتے رہے اور انہوںنے دستار بندی میں حصہ لیا اور نئے سردار کی دستار بندی کرتے رہے۔

خلق جھالاوان میں منعقدہ اس پروقار تقریب میں سردارمحمد اسلم بزنجو، میر خدرانی ،میر اخلاق احمد خدرانی میر جاویداحمد خدرانی میر نورالدین خدرانی میر شاہجان زہری سردار نصراللہ خان ساسولی سردار محمد علی جتک سردار حیات خان ساجدی میر نزیر احمد سردار مراد خان شیخ سردار منظور احمد باجوئی سردار بلند خان غلامانی میر کلیم اللہ خان ساسولی میر گل خان ساسولی سردار منظور احمد باجوئی میر ظفراللہ خان ساسولی میرعبدالرحیم کرد میرعبدالرحمان زہری۔

میر عبدالرزاق زہری میرشہباز خان قلندرانی میرفداقلندرانی سید محمد شاہ جیلانی میر نواب خان ساسولی سردار عبد الرحمان محمودانی میر عبد النبی زرکزئی سابق سنیٹرمیر خالد بزنجو میر جہانزیب ساسولی میر شیر علی خان گرگناڑی ملک مہر اللہ خان ہرنائی ملک فیض اللہ خان وڈیرہ فیض محمد خدرانی وڈیرا کلیم اللہ خان گچکی وڈیرہ امیرعمر وڈیرہ لشکرِ خان وڈیرا احمد خدرانی۔

میر فیاض زنگیجومیر عبد الرحمن زہری میر حسن خان قلندرانی میر اشرف مینگل علی رئیس محمد ایوب میر ضیاء اللہ ساسولی ثناء اللہ بوہڑ زئی ٹکری عبد الکریم کھیازئی ملک فیض اللہ ترین ہرنائی رئیس عبد الحکیم میر غلام قادر خدرانی میر شفیق گچکی وڈیرہ محمد عالم قمبرانی وڈیرہ شاہوانی ماما عبدالرحیم خدرانی ٹکری بشیراحمد جتک ٹکری محمد خان ساسولی۔

غلام مصطفی شاہوانی چیف حاجی محمد نور زہری سمیت دیگر شریک رہے ۔ دستار بندی تقریب سے چیف آف خدرانی سردار نصیر خدرانی نے اپنی اور اپنے بھائیوں و قوم کے دیگر افراد کی جانب سے نواب ثناء اللہ خان زہری سمیت تمام قبائل کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے میری حوصلہ افزائی کی مجھے پذیرائی دی اور جھالاوان سمیت پورے بلوچستان و اندرونی سندھ اور کراچی سے قبائلی عمائدین نے میری دستار بندی کی رسم میں شرکت کرکے۔

میرے حوصلوںمیں اضافہ کیا ہے مجھ پر جوذمہ داری عائدکی ہے میں اسے نبہانے کی ہرممکن کوشش کرونگا تمام قبائلی رسم و رواج اور روایات کا امین بن کر اس قبائلی کاز کو آگے لیجانے کی کوشش کرونگا ۔ مجھے جو ذمہ داری دی گئی ہے یہ کوئی معمولی بات نہیں ہے بلکہ بلوچستان کے طول و عرض میں پہلے ہوئے میرے قبیلے اور تمام قبائل کا محافظ بن کر اپنا کردار نبھائوں گا اور اتحاد و اتفاق کے ساتھ ہی معاملات آگے بڑھائونگا ۔

اس سے قبل پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سابق وزیراعلیٰ بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے سردار نصیر احمد خدرانی کی دستار بندی کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جھالاوان سمیت پورے بلوچستان کے قبائل کی ایک منفرد اور روایت سے بھری تاریخ ہے جو ہمیشہ رسم و رواج روایات و اقدار کے محافظ رہے ہیں۔

اوران کی طرزِ زندگی سے سب سے منفرد و اعلیٰ ہے ۔ تمام قبائل گلدستے کی مانند ہیں اور خلق جھالاوان تمام قبائل کا گھر ہے یہاں معاملات کو سلجھانے مسائل کو حل کرنے اور عوام کو سکون و خوشی فراہمی کا مرکز سمجھا جاتا ہے آج خوشی کا مقام ہے اور یہ عہد ساز دن ہے کہ ہم قبائلی رسم و رواج کے تحت مرحوم سردار محمد اسحاق خدرانی کے بڑے فرزند سردار محمد اسحاق خدرانی کی دستار بندی کی رسم ادا کررہے ہیں۔

سب سے زیادہ مسرت کا مقام یہ ہے کہ سردار نصیراحمد خدرانی کے تمام بھائیوں کا اس بات پر اتفاق رہا کہ سردار نصیراحمد خدرانی سب سے بڑا بھائی ہے اور وہی سردار بننے کا حقدار ہے اس لیئے میں نے انہیں وقت دیا آج خلق جھالاوان میں اتنے لوگوں کے جم غفیر میں ان کی دستار بندی ہورہی ہے جس میں قبائلی سربراہان عمائدین عوام الناس کی شریک ہیں۔

انہوں نے کہاکہ میرے والد اور میرمحمد سحاق خدرانی ہمیشہ ایک ساتھ تھے بلوچ قبائل کے ننگ و ناموس اور تحفظ اور مفادات کے لئے ایک ساتھ اپنا مشن آگے بڑھاتے رہے اس کے بعد سردار محمد اسحاق خان خدرانی کا میرے ساتھ بھی ایک طویل رفاقت رہی ہے ایک دوسرے کے مشاورت کے ساتھ آگے بڑھتے رہے اب مجھے نومنتخب سردار نصیراحمد خدرانی سے بھی یہی امید ہے۔

کہ وہ بھی اسی طرح خوش اسلوبی کے ساتھ قبائلی معاملات کو سلجھانے کے لئے اپنا کردار آگے بڑھائیں گے اور وہ و ان کے تمام بھائی میرے بازو بنیں گے ۔ میری کوشش رہے گی اور تعاون رہے گا جوبھی قبائلی مسئلہ ہوگا اسی طرح جھالاوان کے مسائل کے حل کرنے کی کوشش کریں گے ۔