کوئٹہ: سانحہ تربت کے بعد محکمہ داخلہ بلوچستان نے صوبے میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کرنے والے مزدوروں کے لئے این او سی کو لازمی قرار دے دیا ہے۔
محکمہ داخلہ بلوچستان سے جاری بیان کے مطابق صوبے میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کرنے والے مزدوروں کو آئندہ سے لازمی طور پر این او سی لینا ہوگی اور ٹھیکیداروں کو مزدوروں کے کوائف محکمہ داخلہ میں جمع کرانا ہوں گے، فیصلہ تربت میں ترقیاتی منصوبے پر کام کرنے والے مزدوروں پر حملے کے بعد کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بلوچستان میں اس وقت 20 بڑے منصوبوں پر صوبے سے تعلق رکھنے والے ہزاروں مزدوروں کے علاوہ ملک کے دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں مزدور بھی کام کر رہے ہیں۔
بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کرنے والے مزدوروں کیلئے این او سی لازمی قرار
وقتِ اشاعت : April 15 – 2015