گوادر: گوادر، نیشنل پارٹی کے کارکنوں پر لیویز گردی کے خلاف خواتین کا احتجاج،مختلف شاہراہوں پر رکاوٹیں کھڑی کر کے ٹریفک کی روانی بند کر دی گئی۔
خواتین کا احتجاجی مظاہرہ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نیشنل پارٹی کے قائدین و کارکنان پر لیویز فورس کی غنڈہ گردی،لاٹھی چارج اور پرتشدد کارروائیوں کے خلاف گوادر کی خواتین نے گروپ کی صورت میں میرین ڈرائیو،سیرت النبی چوک اور ملا موسیٰ موڈ پر پہنچ کر ان سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کر کے ٹریفک کی روانی معطل کر دی۔
اس موقع پر ان خواتین نے شدید احتجاج کیا اور نعرہ بازی کرتے ہوئے گزشتہ روز پیش آنے والے واقعے کی شدید مزمت کی اور مطالبہ کیا کہ اسسٹنٹ کمشنر گواد اور پسنی کا تبادلہ کیا جائے۔بعد ازاں احتجاج ریکارڈ کرنے کے بعد خواتین پر امن طور پر منتشر ہوگئیں۔