|

وقتِ اشاعت :   August 25 – 2021

تربت: بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کیچ کا اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر واجہ میجر جمیل احمد دشتی ضلعی سیکریٹریٹ تربت میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے مہمان خاص بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی پروفیشنل سیکریٹری ڈاکٹر عبدالغفور بلوچ تھے جبکہ اعزازی مہمان باہڈ جمیل دشتی اور قاسم دشتی تھے۔

اجلاس کی کاروائی بی این پی ضلع کیچ کے جنرل سیکریٹری نصیر احمد گچکی نے سر انجام دی۔ اجلاس میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی سنیئر نائب صدر واجہ شئے نزیر احمد ،نائب صدر حاجی عبدالعزیز،ڈپٹی سیکرٹری جنرل نصیر احمد بگی، انفارمیشن سیکرٹری شئے ریاض احمد ،فنانس سیکرٹری محمد حاجی، کسان و ماہی گیر سیکرٹری منظور رئیس،لیبر سیکرٹری محبوب سعید تمام تحصیل صدور و جنرل سیکریٹریز و دیگر دوستوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اجلاس میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی قائدین کا دورہ کیچ کے تیاری کے سلسلے میں اوپن ڈبیٹ کیا گیا اور کمیٹی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں تمام تحصیلوں کو ہدایت کی گئی کہ مرکزی قائدین کی آمد کی تیاریوں کے سلسلے میں اجلاس منعقد کرکے ورکروں کو آگاہ کریں تاکہ مرکزی قائدین کا بھرپور استقبال کیا جائے۔ اجلاس میں گزشتہ دنوں ڈپٹی کمشنر گوادر کی غیر جمہوری و غیر آئینی نوٹیفکیشن کی مزمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ حکومت عوامی حقوق دینے کے بجائے عوام سے انکا جمہوری حقوق چھین رہا ہے جوکہ ایک قابل مزمت عمل ہے۔

اجلاس میں بارڈر بندش، لوڈشیڈنگ اور مہنگائی ،اور بنیادی سہولیات سے محروم کرنے کو اور استحصالی و آمرانہ سوچ کو عوام پر مسلط کرنے کی شدید مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ عوامی حقوق کی آواز کو پارٹی ہر سطح پر اٹھانا اپنا قومی فرض سمجھتی ہے اور عوام۔کے حق و حقوق پر ڈھاکہ زنی نہیں کرنے دیں گے۔