گوادر: وزیر اعظم پاکستان کے اسپیشل اسسٹنٹ برائے سی پیک افیئرز خالد منصور کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر گوادر عبد الکبیر زرکون ،گوادر پورٹ اتھارٹی اور ادارہ ترقیات گوادر کے احکام سمیت دیگر محکموں کے سربراہان نے شرکت کی اجلاس میں اسپشل اسسٹنٹ ٹو وزیر اعظم کو گوادر پورٹ اور سی پیک منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
اور اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کیاگیا اس کے علاوہ انہیں ادارہ ترقیات گوادر کے چیف انجینئر نادر بلوچ نے گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر نگرانی جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی اسکے علاوہ انہیں گوادر ماسٹر پلان۔
گوادر میں پینے کے صاف پانی کے مسئلے، گوادر سمارٹ پورٹ سٹی جیسے میگا پراجیکٹس کے بارے میں بھی بریفننگ دی گئی۔اسپیشل اسسٹنٹ برائے سی پیک افیئرز نے ایسٹ بے ایکسپریس وے۔ پاک چائنا ووکیشنل سینٹر کے علاوہ گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا بھی معائنہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ کی تکمیل سے مستقبل قریب میں پاکستان بلکہ پورے اس ریجن میں معاشی انقلاب پرپا ہوگا موجودہ وفاقی حکومت گوادر اور بلوچستان کی تعمیر و ترقی پر سنجیدہ کوشش کررہی ہے گوادر جیسے میگا پراجیکٹس سے یہاں بیروزگاری کا خاتمہ ہوگا اور یہاں کے لوگوں کو تعلیم اور معاشی ترقی کے مواقع میسر ہونگے انہوں نے بعض مسائل کے حل کیلئے موقع پر ہدایات جاری کیں دریں اثناء ڈپٹی کمشنر گوادر میجر ریٹائرڈ عبد الکبیر زرکون نے گوادر میں صوبائی حکومت کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے انہیں تفصیلاً بریفنگ دی۔