گوادر: سوئی سدرن گیس کمپنی کا مین پائپ لائن ٹوٹنے کے سبب گوادر شہر کو گیس کی سپلائی منقطع۔ آج کراچی سے ٹیم آکر پائپ لائن کی مرمت کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق گوادر کے شمالی علاقے وادی ڈھور میں ہیوی مشینری کے کھدائی کی وجہ سے گوادر شہر کو گیس فراہم کرنے والی مین پائپ لائن ٹوٹ گئی جس کی وجہ سے گوادر شہر کو گیس کی فراہمی منقطع ہوگئی سوئی سدرن گیس کمپنی کے ذمہ داران کے مطابق گیس پائپ لائن کا مرمتی کام کراچی سے ٹیم آکر کریگا جس کے بعد سپلائی بحال کر دی جائے گی۔ سوئی سدرن گیس کمپنی نے صارفین سے پیشگی معذرت کی ہے۔
سوئی سدرن گیس کمپنی کا میں پائپ لائن ٹوٹنے کے سبب گوادر شہر کو گیس کی سپلائی منقطع

وقتِ اشاعت : August 30 – 2021