خضدار: بی این پی کے سربراہ سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان سردار اختر جان مینگل نے اپنی والد بزرگ سیاست دان عظیم بلوچ قوم پرست سردار عطاء اللہ خان مینگل کی جست خاکی کو لحد میں خود اتارا ،تفصیلات کے مطابق جمعہ کو شام کو بی این پی کے سربراہ بزرگ سیاست دان سردار عطاء اللہ مینگل کو ان کے وصیت کے مطابق وڈھ شہر سے تقریباًآٹھ کلو میٹر دور وڈھ لوحی کے مقام پر متعین کردہ جگہ پر سپرد خاک کر دیا گیا اس موقع پر سردار اختر جان مینگل نے اپنے والد کی جست خاکی کو لحد میں اترا اور ایک فرمانبردار بیٹے کی طرح والد کی قبر پر مٹی بھی خود ڈالی اس موقع پر سردار اختر جان مینگل کافی افسردہ نظر آ رہے تھے
اختر مینگل نے سردار مینگل کا جنازہ خود لحدمیں اتارا

وقتِ اشاعت : September 4 – 2021