ڈیرہ مرادجمالی: پٹ فیڈر کینال بیرون میں ضلعی انتظامیہ کا لیویز فورس پولیس کے ہمراہ پانی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن پانی چور زمیندار انتظامیہ کی ٹیموں کو دیکھتے ہی ٹریکٹر پمپنگ مشنیری چھوڑ کرفرار ہونے میں کامیاب۔
انتظامیہ نے نصف درجن ٹریکڑ پمپنگ مشنیری قبضہ میں لے لی گئی محکمہ ایری گیشن کے آفیسران دروغے ودیگر عملہ منظر سے غائب تفصیلات کے مطابق کمشنر نصیرآباد ڈاکٹر سعید احمد جمالی ڈپٹی کمشنر نصیر آباد اظہر شہزاد کی ہدایت پر پٹ فیڈر کینال بیرون میں تحصیلدار ڈیرہ مرادجمالی کامران خان رئیسانی نے رات گئے پٹ فیڈر بیرون میں پانی چوروں زمینداروں کے خلاف لیویز فورس اور پولیس کے ہمراہ آپریشن کیا گیا
پانی چور زمیندار ٹریکڑ ودیگر پمپنگ مشنیری چھوڑ کر فرار ہوگئے ٹیموں نے لے کیے گئے جبکہ پٹ فیڈر کینال بیرون سے 13سو کیوسک پانی چوری ہونے کے باوجود محکمہ ایری گیشن آفیسران غائب ہیں جس کی وجہ سے نصف درجن کینالوں کے ٹیل کے زمینداروں اور کسانوں کے چاول کی فصل جلنے لگی ہے
جن کو کروڑوں روپے کے نقصان کا سامنا ہے ڈپٹی کمشنر اظہر شہزاد نے بتایا کہ پٹ فیڈر کینال بیرون میں پانی چوروں کے خلاف آپریشن کا مقصد ہے کہ ٹیل کے زمینداروں کسانوں کو پینے کا پانی فراہم کیا جائے اور کہاکہ ایری گیشن کے آفیسران کے مطابق 13سو کیوسک پانی پٹ فیڈر بیرون میں پانی چوری کیا جارہا ہے