|

وقتِ اشاعت :   September 13 – 2021

تربت: نیشنل پارٹی تحصیل آپسرکے زیراہتمام گزشتہ روز آپسرمیں گرینڈ شمولیتی پروگرام منعقد ہوا جس میں PNPعوامی کے سنیئر رہنما سابق نائب ناظم آپسر حاجی محمد ہاشم، سابق کونسلر محمد اسلم یوسف، چنگیز مراد سمیت دیگر سینکڑوں کارکنان نے اپنے خاندانوں سمیت PNPعوامی سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا، انہوں نے ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ اورجان محمدبلیدی کی جرات مندانہ قیادت پر مکمل اعتمادکااظہارکرتے ہوئے نیشنل پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کااعلان کردیا، شمولیت کرنے والوں سابق نائب ناظم حاجی محمد ہاشم اپنے خاندان سمیت، سابق کونسلر محمد اسلم یوسف اپنے خاندان سمیت،محمد ایوب حاجی محمدیوسف خاندان سمیت، حاجی نثار احمد حاجی محمدیوسف خاندان سمیت، عارف آفتاب اپنے خاندان سمیت محمد اکبرتاج محمدخاندان سمیت، چنگیزمرادبمعہ خاندان، الہٰی بخش رحمت، عبدالواحدشباب، مولانا ولی اللہ، غلام رسول، مولانا شاہ نواز، ڈاکٹرابراہیم، محمدیاسین بہدار، محمدیونس کریم بخش، محمدنواز،پیدارک سے حاجی محمدہاشم کی قیادت میں شمولیت کرنے والوں میں واحد ولی، ماسٹرمحمدیعقوب، ماسٹرمحمداسلم، ماسٹرمحمدنسیم، محموداحمد، ماسٹرعبدالحمید، ماسٹرنبی داد،ماسٹرنیازاحمد، حافظ عبدالقادر، پزیر احمد، عباس اسلم، مرادنزیر، طارق یعقوب۔

شعیب محمود، صوفی خالد حسین، مستری محمدانور، مستری کریم بخش، نوید صالح، مسعود بدر، ذاکرعلی، قاری مظہیر احمد، مفتی عرض محمد، تراتی شادی کور سے کہدہ چاکر، کہدہ پنڈوک، سیٹھ عصاء ، سیٹھ پٹھان رودین، کہدہ عطاء حمد، گلاب خان، جام ساکم، فیصل شیران، قادربخش بلوچ، غلام محمدبلوچ، مرادبخش بلوچ، زاہد حسین، سفرخان ساجدی،میران بزنجو، محمد سلیم سنگھور،مولوی عبدالرحیم محلہ آپسر سے دادمحمد ولد مراد بمعہ خاندان اوربلوچی بازار آپسر سے جان محمد ولدمحمدجان نے فیملی سمیت حاجی محمد ہاشم کی سربراہی میں شمولیت کی، سابق نائب ناظم حاجی محمد ہاشم نے کہاکہPNPعوامی سیاسی جماعت نہیں بلکہ ایک شخصی ٹولہ ہے ہم اس کی حقیقت کو سالوں پہلے پہچان چکے تھے مگربلوچی روایت کے مطابق رواداری کے تحت ساتھ نبھاتے رہے مگر آج ہم اپنی 25سالہ رفاقت ختم کرنے کاباقاعدہ اعلان کرتے ہیں۔

PNPعوامی4مخصوص افراد کاٹولہ ہے جن کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے، آپسر اب نیشنل پارٹی کا قلعہ بن کر رہے گا جبکہ ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے اپنے دور حکومت میں جوکچھ کیا وہ پوری دنیا کے سامنے عیاں ہیں ان کے شروع کئے گئے منصوبے آج بھی جاری ہیں، نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ، مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی،مرکزی فنانس سیکرٹری حاجی فداحسین دشتی، مرکزی کمیٹی کے رکن واجہ ابوالحسن، مرکزی رہنما سابق سینیٹرمیر منظور احمد گچکی، ضلع کیچ کے صدرمشکور انورایڈووکیٹ،بی ایس اوپجارکے مرکزی سنیئروائس چیئرمین بوہیرصالح ایڈووکیٹ، سنیئر رہنمانثار احمدبزنجو، ضلع کیچ کے جنرل سیکرٹری فضل کریم، ضلعی نائب صدرطارق بابل، سیٹھ حاجی غلام یاسین، تحصیل آپسر کے صدر اقبال بلوچ، ثناء اللہ بزنجو نے پارٹی میں شمولیت کرنے والوں کو مبارکبادپیش کی اور کہاکہ نیشنل پارٹی بڑی تیزی سے فعال ومقبول سیاسی قوت بن کر ابھررہی ہے انہوں نے کہاکہ نیشنل پارٹی اپنے کارکنان کوکسی صورت مایوس اورناامیدنہیں کرے گی،واضح رہے کہ شمولیت کرنے والے سابق کونسلر محمد اسلم یوسف معذوری کے باعث ویل چیئر پر پنڈال میں آئے اور پورا پروگرام اٹینڈ کیا، نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹرمالک بلوچ، مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی، ضلعی صدرمشکور انور بلوچ، تحصیل آپسرکے صدر اقبال بلوچ نے شمولیت کرنے والوں کو پارٹی کے ٹوپی پہنائے۔