|

وقتِ اشاعت :   May 6 – 2015

کوئٹہ: وفاقی وزیرسیفران جنرل (ر)عبدالقادربلوچ نے کہاہے کہ بلوچستان کے کسی حصے میں بھی کوئی آپریشن نہیں ہورہااگرکہیں پرضرورت محسوس کی گئی توکیاجائیگاحکومت کی رٹ کوچیلنج کیاگیاتواس کیخلاف کاروائی ہوگی بگٹی مہاجرین کوان کے علاقوں میںآبادکرنے کیلئے حکومت تمام اقدامات اٹھائیگی ان خیالات کااظہارانہوں نے بگٹی ہاؤس کوئٹہ میں جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نواب زادہ طلال اکبربگٹی کی وفات پران کے صاحبزادے نواب زادہ شاہ زین بگٹی سے فاتحہ خوانی کے بعدمیڈیاکے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ وزیراعظم اورہم یہاں پرفاتحہ خوانی کیلئے آئے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ بگٹی مہاجرین کی ان کے علاقوں میں باعزت طریقے سے بحالی کیلئے بات چیت چل رہی ہے اس کیلئے تمام اقدامات اٹھائیں گے گوادرکاشغراقتصادی روٹ کے حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے کئے جارہے ہیں انہوں نے کہاکہ حکومت چاہتی ہے کہ بلوچستان کے مسائل حل ہوں اس سلسلے میں وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف کوشاں ہے ایک سوال کے جواب میں حکومت بگٹی مہاجرین کی واپسی اوربحالی کے حوالے سے تمام اقدامات کریگی ایک اورسوال کے جواب میں انہوں نے بتایاکہ بلوچستان کے کسی بھی حصے میں کوئی آپریشن نہیں ہورہااگرکہی ضرورت محسوس کی گئی توکیاجائیگااورحکومت کی رٹ کواگرچیلنج کیاگیاتواس کیخلاف کاروائی ہوگی اس موقع پرنواب زادہ شاہ زین بگٹی نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف میرے والد کی فاتحہ خوانی کیلئے آئے تھے کیونکہ وہ ان کے دوست تھے اورمیں ان کاشکریہ اداکرتاہوں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم سے بگٹی مہاجرین جوکہ ملک کے مختلف علاقوں میں کسمپرسی کی زندگی گزارنے پرمجبورہیں ان کی دوبارہ اپنے علاقوں میںآبادکاری کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیاہے جس پرانہوں نے بگٹی مہاجرین کوان کے علاقوں میںآبادکاری کے حوالے سے تمام سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔