کوئٹہ: بلوچستان کے سب سے بڑے حب ڈیم میں پانی کا ذخیرہ ختم ہونے پر ڈیم سے کراچی کو پانی کی فراہمی بند کردی گئی ہے قلات ڈویڑن کے سپریٹنڈنٹ انجینئر ایریگیشن حاجی نعیم کے مطابق، بارشیں نہ ہونے کے باعث حب ڈیم میں پانی کا ذخیرہ ختم ہوگیا ہے 10پمپنگ مشینیں لگا کر جنریٹرز کے ذریعے پانی ڈیم سے لسبیلہ کینال میں ڈالا جارہا ہے یہ پانی بھی صرف 4ماہ فراہم کیا جاسکتا ہے، جو اس وقت لسبیلہ کی صنعتوں کو فراہم کیا جارہا ہے ایکسیئن لسبیلہ سرور مینگل کے مطابق پانی کے بحران سے نمٹنے کے لئے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے 3کروڑ روپے کے فنڈز جاری کیے ہیں، جس سے ساکران کے ٹیوب ویل مالکان سے پانی خریدا جائے گا۔