|

وقتِ اشاعت :   May 11 – 2015

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے کابینہ کااجلاس گزشتہ روزپارٹی کے رہنماء ملک محی الدین لہڑی کے رہائش گاہ پرزیرصدارت ضلعی سینئرنائب صدریونس بلوچ منعقدہواجس میں پارٹی کے مرکزی میڈیاکے رکن وضلعی جنرل سیکرٹری غلام نبی مری،ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک محی الدین لہڑی،جوائنٹ سیکرٹری محمدلقمان کاکڑ،انفارمیشن سیکرٹری اسدسفیرشاہوانی،لیبرسیکرٹری ڈاکٹرعلی احمدقمبرانی،فنانس سیکرٹری حاجی محمدیوسف بنگلزئی،کسان وماہی گیری سیکرٹری ملک محمدابراہیم شاہوانی نے شرکت کی اجلاس میں تنظیمی امور،آئندہ کالائحہ عمل اورسابقہ کارکردگی کاجائزہ لیاگیااورانہی موضوعات پرسیرحاصل بحث ہوئی پارٹی کے مرکزی میڈیاکمیٹی کے رکن وضلعی جنرل سیکرٹری غلام نبی مری نے پارٹی کی کوئٹہ میں تنظیمی امور،سیاسی،سماجی اورپارٹی کی کارکردگی کے حوالے سے رپورٹ پیش کی جنہیں دوستوں نے سہراتے ہوئے مثبت قراردیااورپارٹی کومزیدفعال اورمتحرک وجدیدخطوط پرسائنٹیفک بنیادوں پراستوارکرنے کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے اجلاس میں کہاگیاکہ بی این پی ضلع کوئٹہ میں تمام مکاتب فکرکے عوام کی ہردل عزیز قومی جماعت کی شکل میں متعارف ہوکرآج تنظیمی اورسیاسی حوالے سے سب سے بڑی جماعت کی روپ دھاررہی ہے اورتمام مکاتب فکرلوگ پارٹی کواپناقومی حقوق کے نجات دہندہ جماعت اورارمانوں کی تکمیل سمجھتے ہوئے جوق درجوق پارٹی میں شامل ہورہے ہیں اورپارٹی کی تنظیم کاری ،عوامی رابطہ مہم اوردیگرسیاسی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لے رہے ہیں پارٹی کے کارکنوں کی قربانیوں کے بدولت آج پارٹی مضبوط اورمنظم شکل میں موجود قومی ساحل وسائل کی دفاع اوربلوچ قوم کواقلیت میں بدلنے کی پالیسیوں کامقابلہ کرتے چلے آرہے ہیں انہوں نے کہاکہ مضبوط منظم قومی جماعت کے بغیرہم کسی بھی صورت میں بلوچستان کی جیوپولیٹیکل اہمیت اورساحل کی حفاظت نہیں کرسکتے اورنہ ہی بلوچ وطن کیخلاف آنے والے چیلنجزاورتبدیلیوں کامقابلہ کرسکتے ہیں وقت اورحالات کایہی تقاضاہے کہ پارٹی کے کارکن اپنے تمام ترتوانائیوں کوپولیٹیکل ایجوکیشن،ڈسپلن،باہمی احترام کی سوچ سے لیس کرکے ایک ذمہ دارکارکن کی حیثیت سے اپنے قومی فرائض کوایمانداری سے نبھائیں کیونکہ ایک چھوٹی سی غفلت اورکمزوری کے نتیجے میں ہم اپنی قومی بقاء اورتشخص کی سلامتی کوبرقرارنہیں رکھ سکتے آج یہاں کے عوام کی نظریں پارٹی کی سیاسی اوراصولی جدوجہد پرمرکوزہے کیونکہ جس اندازمیں پارٹی کے رہبرسرداراخترجان مینگل نے بلوچستان کی قومی مسائل پرجواصولی موقف اختیارکیااورہرفورم پربلوچ اوربلوچستان کے مکمل واق واختیارحق حاکمیت کی سامنے دوٹوک اصولی موقف اپناکراسٹیبلشمنٹ کے توسیع پسندانہ اوراستحصالی پالیسیوں کوبے نقاب کرکے قومی رہبرکے روپ میں اپناحیثیت منوایااورآج بلوچستان کے لاکھوں عوام سرداراخترمینگل کواپناحقیقی قائدسمجھتے ہوئے ان کی ولولانہ انگیزقیادت کوفخرواعتماد کااظہارکرتے ہیں کیونکہ پارٹی نے کبھی بھی یہاں کے عوام کے اعتماد کوٹیس نہیں پہنچایااورنہ اصولوں پرسودے بازی کی انہوں نے کہاکہ آج بھی یہاں لاکھوں کی تعدادمیں افغان مہاجرین کی وموجودگی سے یہاں کے مقامی افرادمسائل ومشکلات سے دوچارہے ان کی موجودگی سے آئے روزکلاشنکوف کلچرطالبانائزیشن ،اغواء برائے تاوان ،منشیات کی سرعام فروشی ،فرقہ واریت ،مذہبی انتہاپسندی اورچوری ڈکیتی واردات سبب بن رہے ہیں جن سے یہاں کامعاشرہ مکمل طورپرتباہی کے دہانے پرکھڑاہے جس کی واضح ثبوت گزشتہ روزکلی رند آبادمیں محمدرفیق مری اورمحمدعالم مری کوموبائل چھیننے کی کوشش پرمزاحمت کرنے پرفائرنگ کرکے شدیدزخمی کیااورچکی شاہوانی روڈپردکان میں گھس کرچوری کرنے کی مزاحمت کرنے پرسرفرازشاہوانی کوشدیدزخمی کیاجواس وقت موت وزست کے شکارہسپتال میں زیرعلاج ہے جبکہ چورباآسانی فرارہونے میں کامیاب ہوجاتے ہیں گزشتہ روزکشمیرآبادکے علاقے میں مقامی افرادپرحملہ کرکے شدیدزخمی کیااس میں بھی افغان مہاجرین ملوث ہے ایک سوچے سمجھتے منصوبے کے تحت ان کوواپس افغانستان بھیجنے کی بجائے انہیں اسلحہ اورسرکاری سرپرستی میں مکمل تحفظ فراہم کی جارہی ہے جس کوکسی بھی صورت میں برداشت نہیں کرینگے اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ کوئٹہ میں تمام یونٹوں کوسیاسی وسماجی حوالے سے تربیتی پروگراموں کااہتمام کیاجائیگااورتمام یونٹوں کادورہ کیاجائیگااجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ 29مئی کوپارٹی کے شہیدرہنماء نصیرجان لانگوکی برسی کے موقع پرتعزیتی جلسہ کلی الماس ائیرپورٹ روڈپرجبکہ بلوچستان قومی تحریک کے عظیم رہنماء نواب یوسف عزیزمگسی کے برسی کے موقع پرجلسہ 31مئی کوبلوچ کالونی مشرقی بائی پاس جبکہ کوئٹہ کابینہ کے تقریب حلف برداری کے سلسلے میں پارٹی کے شہیدرہنماء میراسلم گچکی کی برسی کے موقع پر9جون کوکوئٹہ میں منعقدہوگااجلاس میں تمام یونٹوں کے عہدیداروں اورکارکنوں کوہدایت کی ہے کہ وہ پارٹی کی ان جلسوں اورسیاسی سرگرمیوں میں تیزی لانے اورکامیاب بنانے کے سلسلے اپنے تمام ترتوانائیوں کوبروئے کارلاکراپنی قومی اوروطنی کرداراداکریں۔