ڈیرہ بگٹی: بگٹی قبیلے کے سربراہ نواب محمد میر عالی بگٹی کی جانب سے قبائلی عمائدین کے لیے ظہرانے کا اہتمام کیا گیا ظہرانے میں قبائلی عمائدین۔سول سوسائٹی۔لیبر یونینز۔ اقلیتی و صحافی برادری کے علاوہ عوام کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔
قبائلی عمائدین اور عوام نے نواب بگٹی کوعلاقے اور بگٹی قبائل کو درپیش مسائل و مشکلات سے تفصیلی طور پر آگاہ کرتے ہوئے ان سے علاقے میں مستقل رہنے اور مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کیاس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے بگٹی قبائل کے سربراہ نواب محمد میر عالی بگٹی نے کہا کہ اس وقت بگٹی قوم مختلف مسائل کا شکار ہے غریب عوام زندگی کی بنیادی سہولیات گیس پانی بجلی سے محروم ہیںبرائے نام چلنے والے ترقیاتی منصوبے کرپشن کی نظر ہوچکے۔
زچہ و بچہ کی شرح اموات کے لحاظ سے ڈیرہ بگٹی سر فہرست جبکہ قبائلی تنازعات سینکڑوں جانیں نگل چکا کچی کینال کے زمینوں کے مسائل جوں کے توں ہیں گیس کمپنیاں اپنے ہی کیے ہوئے معاہدوں سے انحراف کرکے ملازمین اور علاقے کے عوام کا اسحتصال جاری رکھے ہوئے منتخب نمائندے عوام کے مسائل کو یکسر نظر انداز کرکے اپنے زاتی مفادات کے حصول کے لیے سرگرم ہیں۔
انھوں نے کہا کہ بگٹی قوم اس وقت دوسرے بلوچ قبائل کی نسبت بہت پیچھے رہ گئی ہے جسکی بڑی وجہ آپسی نااتفاقی۔منافقت و انفرادی مفادات کا حصول اور علاقے میں حقیقی قیادت کا نہ ہونا ہے تاریخ گواہ ہے کہ جن قوموں نے آپس میں اتحاد و اتفاق قائم کیے رکھے وہ ہر میدان میں ناقابل شکست رہے آپ اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق برقرار رکھتے ہوئے حقیقی قیادت کا ساتھ دیں تاکہ علاقے میں پائیدار امن اور ترقی ہوسکے انھوں نے عوام کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ اقتدار میں نہ ہوتے ہوئے بھی اپنے قوم و علاقے کے مسائل کا حل کے لیے ہر ممکن قدم اٹھاونگا۔