کوئٹہ: صوبے کے واحد ٹراما اینڈ ایمرجنسی سینٹر میں سہولیات کا مکمل فقدان ، انسانی وسائل مشینوں اور ضروری الات کی کمی کے باعث تین میں سے صرف ایک آپریشن تھیٹر فعال ، ایمرجنسی حالات سے نمٹنے کیلئے انسانی وسائل غیر تسلی بخش، غریب مریضوں کو مشکلات کا سامنا، ٹراما سینٹر میں کام کرنے والے ڈاکٹرو سے صبح شام کام بغیر کسی پیکج کے ریگولر تنخواہ پرلینا غیر انسانی عمل ہے، وعدے کے مطابق ٹراما سینٹر کے ہائی رسک ماحول میں کام کرنے والے کنسلٹنٹ اور پی جی ڈاکٹرز کو پیکج تنخواہ دی جائے اور بہتر علاج کیلئے ٹراما سینٹر کو وارڈز کے ساتھ منسلک کیا جائے۔
ترجمان ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے صوبائی ترجمان ڈاکٹر کلیم اللہ کاکڑ نے اپنے جاری کردہ ایک پریس رلیز میں بتایا ہے کہ نااہل اور بدعنوان سیکریٹریز صحت کی عدم دلچسپی اور فرائض میں کوتاہی کے سبب صوبے کا واحد ٹراما اینڈ ایمرجنسی سینٹر اج سینکڑوں مسائل سے دوچار ہے، ٹراما سینٹر میں سہولیات کا مکمل فقدان ہے، ادوایات کی قلت، ضروری مشینیں اور الات کی کمی کے سبب غریب مریضوں کو بہتر علاج فراہم کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔
سیکرٹریز صحت کی نااہلی کے باعث تین میں سے صرف ایک آپریشن تھیٹر فعال ہے نتیجتا کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے،ترجمان نے بتایا کے نااہل سیکریٹریز صحت اور کرسی بچا مہم چلانے والے جام صاحب کی غفلت کے باعث ٹراما سینٹر غریب مریضوں کو بہتر علاج فراہم کرنے میں ناکام رہا، دہشتگردی سے لیکر قدرتی آفات سمیت ہر طرح کی ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے انسانی وسائل کی کمی سمیت ادویات، مشینوں اور ضروری الات کی قلت کا سامنا ہے،ترجمان نے بتایا کہ ٹراما سینٹر کے حساس اور ہائی رسک ماحول میں 24 گھنٹے کام کرنے والے ڈاکٹرز کو پیکج تنخواہ دینے کے بجائے ریگولر تنخواہ پرکام لینا غیر انسانی عمل ہے،ترجمان نے اخر میں بتایا کہ صوبے کہ واحد ٹراما اینڈ ایمرجنسی سینٹر کو سہولیات سے مکمل آراستہ کیا جائے، ادوایات، مشینری اور ضروری الات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے تینوں آپریشن تھیٹرز کو مکمل طور پر فعال بنایا جائے، بہتر علاج کیلئے ٹراما سینٹر کو ہسپتال کے وارڈز کے ساتھ منسلک کیا جائے، انسانی وسائل کی کمی دور کرنے کیلئے وعدے کے مطابق پی جی ڈاکٹرز اور کنسلٹنٹ ڈاکٹرز کو پیکج تنخواہ کے حوض ہائیر کیا جائے، اور ہم حکومت وقت پر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ مسائل کے حل اور مطالبات کے تسلیم ہونے تک ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان اور پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن کا او پی ڈی اور آپریشن تھیٹر میں الیکٹیو سروسز سے بائیکاٹ جاری رہیگا۔