|

وقتِ اشاعت :   May 15 – 2015

کوئٹہ:  خضدار میں گیسٹرو کی بیماری بچوں میں ایک خطرناک وبائی بیماری کی شکل اختیار کر گیا ہے جس کی وجہ سے سینکڑوں بچے متا ئثر ہیں ابتداء میں اس قسم کے بچوں کو بخار سخت قسم کی پیچش ہوتی ہے جبکہ بعد ازان ان کو الٹی اور موشن شروع ہو جا تے ہیں چند ہی گھنٹوں کے بعد متا ثر بچے بے ہوش یا نڈہال ہوجاتے ہیں اگر بروقت نمکیات کو کنٹرول بخار کو کم نہیں کیا گیا تو جا ن بھی کظرے میں پڑ جاتا ہے تفصیلات کے مطابق سرکاری ہسپتالوں پرائیویٹ کلینکوں سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق پانچ سال تک کے ایسے بچوں کو علاج کے لئے لایا جاتا ہے جو اسہال قے و شدید ترین بخار میں مبتلاء ہوجاتے ہیں ڈاکڑوں کے مطابق دست و قے کے ساتھ ملیریا کے بخاروں نے اس مرض کو اور خطر ناک بنا دیا ہے شہر میں ناقص ادویات کی کھلے عام فروخت ہونے کی وجہ سے اس مرض پر فوری طور قابو پانا مشکل ہوجا تا ہے خضدار کے والدین نے حکومت اداروں اور خاص طور پر ان اداروں سے اپیل کیا ہے کہ وہ ان کے نو نہالوں کی زندگیاں بچانت کے لئے آگے آئیں ہسپتال میں معیاری ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے ساتھ اس بارے شعور آگاہی و ضروری احتیاطی تدابیر سے آگاہی کا خصوصی مہم چلائیں ۔