|

وقتِ اشاعت :   October 18 – 2021

کوئٹہ :بلوچستان ہائیکورٹ نے ہوشاب واقعے پر ضلعی انتظامیہ آفیسران کو معطل کرکے ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق ہوشاب واقعے سے متعلق بلوچستان ہائی ہائیکورٹ نے گزشتہ روز سینیٹر کامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی، سماعت کے دوران بلوچستان ہائی کورٹ نے غفلت پر ڈپٹی کمشنر کیچ حسین جان بلوچ، اسسٹنٹ کمشنر عقیل احمد اور نائب تحصیلدار رسول بخش کو بھی معطل کرنے کا حکم دے دیا

 دوران سماعت عدالت نے معطل افسران کے خلاف نا اہلی پر انکوائری بھی ہدایت کر دی۔ عدالت عالیہ نے سانحہ ہوشاب واقعے کے متاثرین کو ہدایت کی کہ وہ دھرنا ختم کر کےجاں بحق بچوں کی لاشیں ہوشاب لے جا کر تدفین کردیں، بلوچستان ہائی کورٹ نے حکم دیا کہ بچوں کو سرکاری طور پر شہید قرار دیا جائے۔ عدالت نے ایڈیشنل سیکرٹری ہوم کو تاکید کی کہ لواحقین کو سیکورٹی دے کر واپس بھیجھا جائے حکومت لواحقین کی مالی امداد کرے۔ اس موقع پر عدالت نے حکم دیا کہ فوری طور پر واقعے کی ایف آئی درج کی جائے۔